رسائی کے لنکس

کرینہ کپور نے معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کے 10 کروڑ روپے لیں گی


کرینہ کپور نے معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کے 10 کروڑ روپے لیں گی
کرینہ کپور نے معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کے 10 کروڑ روپے لیں گی

ان دنوں بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں کی لائن لگ رہی ہے۔ اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فنکاروں نے اپنے آپ کو کیش کرانا شروع کردیا ہے اور راتوں رات اپنے معاوضے بڑھا دیئے ہیں۔ حال ہی میں اجے دیوگن نے واسو بھانانی کی ایک فلم اٹھارہ کروڑ روپے میں سائن کرکے بالی ووڈ کو ہلا دیا ہے۔

اجے کی دیکھا دیکھی بالی ووڈ کی نمبر ون ہیروئن کرینہ کپور نے پچھلے مہینے مدھور بھنڈاکر کی فلم" ہیروئن" میں کام کرنے کے لئے آٹھ کروڑ روپے طلب کئے تھے ۔ایک ہیروئن کے لئے اتنا بڑا معاوضہ سن کر سب حیران ہوگئے تھے ۔ اب اس حیرانی میں مزید اضافے کا وقت آگیا ہے کیوں کہ کرینہ نے اپنا معاوضہ دس کروڑ روپے کردیا ہے۔

کرینہ کپور نے معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کے 10 کروڑ روپے لیں گی
کرینہ کپور نے معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کے 10 کروڑ روپے لیں گی

کرینہ کا کہنا ہے کہ ان کے نام سے فلمیں بکتی ہیں ، فلم بین ان کی فلموں کو دیکھنے کے لئے پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ فلمساز ان کے نام پر پیسہ کماتا ہے تو کیوں نہ وہ بھی صحیح معاوضہ طلب کریں۔

فلمی حلقوں نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل میں سلمان خان کے ساتھ ان کی حالیہ فلم "باڈی گارڈ" ہٹ ہوگئی ہے اور اسی کامیابی نے کرینہ کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صرف دو ماہ کے اندر اپنا معاوضہ 8 کروڑ سے بڑھا کر دس کروڑ کردیا ہے۔

فلمی حلقوں میں اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ کرینہ کپور کی اس سال جتنی بھی فلمیں آرہی ہیں وہ سب کی سب بڑی کاسٹ والی اور بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں۔ ان کی آنے والی فلم" را۔ون" جس کا بجٹ ایک ارب روپے سے زائد ہے ، اس کے علاوہ" ایجنٹ ونود" میں وہ سیف علی خان کے ساتھ کام کررہی ہیں اور اس فلم کا بجٹ بھی 50یا 60 کروڑ سے کم نہیں۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس بات کا ایک مطلب یہ بھی نکلتا ہے کہ جن فلمسازوں کو کرینہ کپور سے کام کرانا ہوگا انہیں اپنی فلم کا بجٹ کم ازکم ایک ارب یا نصف ارب رکھنا پڑے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ فلمی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرینہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ آج کے دور کی فلمیں ہیرو کے بل پر چلتی ہیں ۔" تھری ایڈیٹس "، "گول مال"، "باڈی گارڈ" ۔۔۔ یہ سب کی سب ہیرو بیس فلمیں ہیں۔ آج کا فلمساز یہ بات بھی اچھی طرح جانتا ہے کہ بڑے ہیرو کے ساتھ کوئی بھی کم مشہور ہیروئن کو لیا جاسکتا ہے اور فلم کوکامیاب کرایا جاسکتا ہے۔ آج دپیکا پڈکون، پریانکا چوپڑااور سوناکشی سنہا جیسی کئی اداکاراؤں کو لے کر بھی فلمساز کامیاب فلمیں بنارہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG