رسائی کے لنکس

بوئنگ نے طیاروں کی پیداوار بڑھا دی


بوئنگ نے طیاروں کی پیداوار بڑھا دی
بوئنگ نے طیاروں کی پیداوار بڑھا دی

اکانومی کی بہتر ہوتی ہوئی حالت کا اثر ائیر لائن انڈسٹری پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ جہاز سازی کی امریکی کمپنی بوئنگ نے بڑے ہوائی جہازوں کی تیاری میں اضا فہ کر دیا ہے تاکہ مسافروں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2008ءاور 2009ء میں طلب میں کمی کے بعد 2010ء میں اس صنعت کی ترقی کے امکانات ہیں۔ مگربعض ماہرین اسے وقتی خوش فہمی قرار دے رہے ہیں۔

پچھلے سال تقریبا 10 ارب ڈالر کے نقصان کے بعد فضائی صنعت کی حالت کچھ بہتر ہونا شروع ہو چکی ہے۔ دنیا بھر کی 230 ائیر لائنز کی انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ اس سال فضائی مسافروں کی تعداد میں 6 فیصد اضافے کی توقع ہے جبکہ مال برداری کی ضروریات میں دو گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اپنے بڑے جہازوں کی تیاری میں تیزی لا رہی ہے۔ جس کا مطلب ہےکہ سپرٹ ایرو سسٹم کا کام بھی بڑھ گیا ہے جو بڑے ہوائی جہازوں بوئنگ 787 کے لیے پرزے تیار کرتی ہے۔

ہیرالڈ لیسلی اس کے سینیئر منیجر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سال ہم نے بہت سے نئے لوگ بھرتی کیے ہیں۔ نئے لوگ کا آنا معیشت کے لیے، ہمارے لیے اور سب کے لیے اچھا ہے۔

رچرڈ جہاز سازی سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فضائی سفر میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن اب بھی فرسٹ کلاس ٹکٹس کی فروخت کم ہے اور ایئر لائنز کی آمدنی 2008 ءکے مقابلے میں بہت کم ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 2008ء اور 2009 ءکے بدترین نقصان کے بعد ہماری حالت میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن اب بھی ہماری پیداوار اس سطح سے کم ہیں جو اس بحران کے شروع ہونے سے پہلے تھی۔

اقتصادی بحران کے دوران بہت سی ائیر لائنز نے نئے جہازوں کو اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرنا بند کردیا، جہازوں کو کھڑا کردیا گیا کیونکہ مسافروں میں کمی ہوگئی تھی۔ اب باوجود اس کے کہ عالمی اقتصادی حالات بہتر ہونا شروع ہو چکے ہیں کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ترقی کسی بھی وقت رک سکتی ہے۔

لیکن بوئنگ اپنے بڑے جہازوں 787 اور 747 کی تیاری میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ فرانس کی کمپنی ائیر بس نے اپنے چھوٹے جہازوں کی ماہانہ پیداوار 34 سے بڑھا کر 36 کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG