رسائی کے لنکس

logo-print

بالی ووڈ اداکار شاہنی آہوجہ کو دست درازی کے الزام میں سزا


بالی ووڈ اداکار شاہنی آہوجہ کو دست درازی کے الزام میں سزا

بالی ووڈ کے اداکار شا ہنی آہوجہ کو اپنی گھریلو ملازمہ سے دست درازی کے جرم میں ممبئی کی مقامی عدالت نے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ بھارتی عدالت کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس تھا جس میں عدالت نے کسی متاثرہ خاتون کی جانب سے کیس واپس لئے جانے کے باوجود سزا سنائی ہے۔

عدالت نے مقدمے کے ہر پہلو پر تفصیل سے سماعت کرنے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا جس میں مجرم شا ہنی آہوجہ کو سات سال قید کاٹنا ہوگی۔ مقدمہ سنائے جانے کے وقت شا ہنی آہوجہ کی اہلیہ انجو آہوجہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔ فیصلہ سننے کے بعد شا ہنی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا اوروہ الزام کی صحت سے بھی انکاری ہوگئی تھی ۔ شا ہنی نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے متاثرہ خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ ایسا کرنے میں اس کی رضامندی شامل تھی۔

XS
SM
MD
LG