رسائی کے لنکس

logo-print

ہالی وڈ اور بالی وڈ میں فلم سازی میں تعاون پر معاہدہ


امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس اور بھارتی فلمی صنعت کے دو گروپوں نے امریکی اور بھارتی فلم سازی کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس اور بھارتی فلمی صنعت کے دو گروپوں نے امریکی اور بھارتی فلم سازی کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

موشن پکچرز ایسوسی ایشن آف امریکہ نے بدھ کو دیر گئے لاس اینجلس میں اس معاہدے کا اعلان کیا۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر لاس اینجلس کے میئر اینٹونیو ولیریگوسا نے کہا کہ یہ اعلان بین الاقومی پروڈکشن کو اپنی جانب متوجہ کرنے سے متعلق اس شہر کی وابستگی کو مزید تقویت دینے کا ایک اظہار ہے۔

امریکی اور بھارتی فلمی صنعتیں ، جو ہالی وڈ اور بالی وڈ کے نام سے جانی جاتی ہیں، دنیا کی فلم سازی میں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔ ہندی فلمیں ’’مائی نیم از خان ‘‘ اور ’’کائیٹ‘‘ کی فلم بندی حالیہ دنوں میں لاس اینجلس میں کی گئی تھی۔

دونوں ممالک کی فلمی صنعتوں کے نمائندوں کے اس سال کے شروع میں فلموں کی پائریسی کے خلاف اقدامات کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو بھارت میں عام ہے۔

XS
SM
MD
LG