رسائی کے لنکس

ودیا بالن کی آنے والی فلم ’ڈرٹی پکچر‘ ریلیز سے پہلے ہی مشہور ہوگئی


ودیا بالن کی آنے والی فلم ’ڈرٹی پکچر‘ ریلیز سے پہلے ہی مشہور ہوگئی
ودیا بالن کی آنے والی فلم ’ڈرٹی پکچر‘ ریلیز سے پہلے ہی مشہور ہوگئی

بڑی کاسٹ اور بڑے بجٹ کی فلم ”را۔ون “کی ریلیز کے بعد اب بالی ووڈ میں سب سے زیادہ جس فلم کے چرچے ہیں وہ ہے ”ڈرٹی پکچر‘۔ فلم کی شہرت کا سبب اداکارہ ودیا بالن کا’ بولڈ گیٹ اپ‘ ہے۔فلم کے ٹریلر اور ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید فلم کا نام شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ودیا کی تصویروں کو دیکھ کر رکھا گیا ہے۔

ان تصاویر نے بھارت میں ایک جانب تو خوب ہلچل مچائی ہوئی ہے تو دوسری جانب یہی تصاویر فلم کی زبردست پروموشن کاسبب بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا سے آنے والی خبروں کے مطابق فلمی پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ” فلم ریلیزہوتے ہی سب کے چھکے چھڑا دے گی“۔ حالانکہ جس وقت ”ڈرٹی پکچر“ ریلیز ہوگی ، تین اور مشہور فلمیں ”راک اسٹار“، ”دیسی بائز“اور ” ڈان ٹو“ اس کے مقابلے کے لئے میدان میں ہوں گی۔ یوں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان چاروں فلموں کا آپس میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ملن لوتھریا کے ڈائریکشن میں بنی ”ڈرٹی پکچر“ کی پروڈیوسرز ایکتا کپور اور شوبھا کپور ہیں ، اس لئے بھی فلم سے زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ ادھر ودیابالن کے ساتھ ساتھ نصیر الدین شاہ ، تشار کپور اور عمران ہاشمی بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

”ڈرٹی پکچر“ کی ’قبل از ریلیز‘ شہرت کا ایک اور سبب یہ بھی ہے کہ فلم کی کہانی ساوٴتھ انڈین اداکارہ سلک اسمیتا کے ساتھ پیش آئے حقیقی واقعات کے گر د گھومتی ہے۔ سلک اسمیتا اپنے منفرد لائف اسٹائل اور لباس کے سبب اپنی زندگی میں خاصی متنازع رہیں تاہم 1996ء میں انہوں نے خود کش کرلی تھی ۔ انہوں نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، اس بارے میں آج تک کوئی کچھ نہیں جانتا ۔ اس پر اسراریت نے انہیں اور بھی زیادہ مشہور کردیا ہے۔

”ڈرٹی پکچر “2دسمبر کور یلیز ہونے جارہی ہے۔ ودیا کے بقول اس فلم میں انہوں نے کافی محنت کی ہے۔ ان کی پہلی فلم” پری نیتا“ تھی جس میں ودیا نے سادہ مزاج والی لڑکی کا رول اداکیا تھا ۔ یہ سنجیدہ کریکٹر تھا ۔ اس کے بعد ان کی جو بھی فلم ریلیزہوئی اس میں ان کا کردار سنجیدہ ہی رہامثلا ”پا“ اور ”نوون کلڈ جیسیکا“۔۔مگر پھر” عشقیہ“ سے انہوں نے یہ ٹرینڈ بدلا۔

”عشقیہ“ ودیا کی فنی زندگی میں زبردست تبدیلی کا سبب بنی۔ اب ان کی نئی فلم ”ڈرٹی پکچر“ کے بارے میں بھی یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ بھی ودیا کو نئی زندگی دے کرجائے گی۔فلم ڈسٹری بیوٹرز اپنے تجربے کی بنیاد پر پیشگوئی کررہے ہیں کہ فلم کو اچھا خاصا بزنس ملے گا۔۔۔ لیکن اس کے باوجود فلم کی قسمت کا فیصلہ 2دسمبر کو ہی ہوگا۔

XS
SM
MD
LG