رسائی کے لنکس

سال 2011ء میں ریلیز ہونے والی سپراسٹارز کی سپر فلمیں


سال 2011ء میں ریلیز ہونے والی سپراسٹارز کی سپر فلمیں
سال 2011ء میں ریلیز ہونے والی سپراسٹارز کی سپر فلمیں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری سال دوہزار گیارہ کے دوران دکھائے جانے والے نئے کمالات کے ساتھ رواں دواں ہے۔ اس سال متعدد بڑے بجٹ کی اور ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں ریلیز کئے جانے کا پروگرام ہے۔ ان فلموں میں تمام بڑے بڑے ستارے اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ ایکشن بھی ہوگا اور ری ایکشن بھی۔ فلم انڈسٹری کے چاہنے والے بھی بڑے فلم سازوں اور ہدایت کاروں سے بہترین کام کی امیدلئے نئے سال میں داخل ہوئے ہیں۔

گوکہ سن دوہزار آٹھ سے شروع ہونے والی عالمی کساد بازاری کے اثرات بالی ووڈ انڈسٹری میں دوسال بعد یعنی دوہزار دس کے آخر تک نظر آتے رہے اور انڈسٹری کو پانچ سو کروڑ روپے کا بھاری بھرکم خسارہ بھی اٹھانا پڑا لیکن اس کے باوجود انڈسٹری کے لوگوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور نئے سال یعنی دوہزار گیارہ میں ان کے نئے عزم دکھائی دے رہیں۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ نئے سال میں تمام بڑے فنکار کم بیک کریں گے یعنی ایک مرتبہ پھر انڈسٹری کو سر کرتے نظر آئیں گے ۔ رواں سال عامر خان کی دو نئی فلمیں ریلیز ہوں گی۔ شاہ رخ خان کی بھی دو فلمیں فلور پر آخری مراحل میں ہیں۔ سلمان خان نے تو عامر اور شاہ رخ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سال ان کی چھ فلمیں ریلیز ہوں گی۔ رہتک روشن کی تین اور اکشے کمار کی سات فلمیں ریلیز ہونے کے لئے تقریباً تقریباًتیار ہیں۔ اجے دیوگن کی دو جبکہ عمران خان اور رنبیر کپور کی تین، تین فلمیں اس سال نمائش کے لئے پیش ہوں گی۔ یعنی تعداد کے لحاظ سے اس سال سب سے زیادہ فلمیں اکشے کمار کی ریلیز ہوں گی۔ دوسرے نمبر پر رہیں گے سلمان خان۔

پانچ روز پہلے ختم ہونے والے سال کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ 2010ء میں بڑی کاسٹ اور بڑے بجٹ کی فلموں نے چھوٹے بجٹ اور چھوٹی کاسٹ والی فلموں سے مات کھائی۔ اگریہ رجحان رواں سال بھی رہا تو سمجھ لیجئے اس بار بھی صرف وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جن کی کہانی میں نیا پن ہوگا۔ جبکہ اچھی ہدایت کاری کی حامل فلم بھی باکس آفس پر کامیابی کی ضامن ہوسکتی ہے۔

سیکول فلموں کی ریل پیل

پچھلے چند سالوں سے بالی ووڈ میں بھی سیکول فلموں کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ اس رجحان کو اپناتے ہوئے رواں سال بھی کئی سیکول فلمیں ریلیز کے لئے رکھی گئی ہیں۔ ان میں فرحان اختر کی ہدایات میں بنی فلم 'ڈان 2' سرفہرست ہے جوپہلے امیتابھ بچن اور پھر شاہ رخ کی فلم' ڈان' کا سیکول ہے۔ علاوہ ازیں عباس مستان کی 'ریس2'، ابھشیک کپور کی 'راک آن ٹو'، ڈیوڈ دھون کی 'پارٹنرٹو'، اندر کمار کی 'دھمال2'، سنجے گاڈوی کی 'دھوم3'، ترون من سکھانی کی 'دوستانہ2' اور انیس بزمی کی 'ہیرا پھیری4' شامل ہیں۔ یہ فلمیں رواں سال سینما ہالز کی زینت بننے جارہی ہیں۔

سپر اسٹارز کی سپر فلمیں

سال کا آغاز ہوگا شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن فلم 'را۔ ون' سے ۔ اسی فلم کے آگے پیچھے دیول فیملی کی فلم 'یملا پگلا دیوانہ' ریلیز ہوگی جس کا سب لوگ بڑی بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ نکھیل ایڈوانی اکشے کمار کے ساتھ فلم 'پٹیالہ ہاوٴس' لے کر حاضر ہوں گے۔ اسی دوران شیریش سال دوہزار کی سب سے ہٹ جوڑی سلمان خان، سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم ' کک' لے کر میدان میں اتریں گے۔ اسی مدت میں عامر خان اپنی پہلی انگریزی فلم 'دہلی بیلی' ریلیز کریں گے جس میں ان کے بھتیجے عمران خان ہیروہیں۔ عامر خان فرحان اختر کے ساتھ ایک اور فلم بنا رہے ہیں جس کا نام ابھی زیر غور ہے ۔ فلم کے لئے کرینہ کپور اور رانی مکھرجی کو سائن کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جو فلمیں اس سال نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ان میں روہن سپی کی ابھیشیک بچن کے ساتھ 'دم مارو دم'، نئے ہدایت کار علی عباس ظفرکی 'میرے برادر کی شادی'، وشال بھردواج کی 'سات خون معاف'، 'روک اسٹار'، 'تیرا کیا ہوگا جانی' اور 'یہ سالی زندگی' شامل ہیں۔

رواں سال اجے دیوگن اور عمران ہاشمی 'دل تو بچہ ہے جی' میں نظر آئیں گے ۔ اسی سال زویا اختر بنا رہی ہیں 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ'۔ انوراگ کشیپ ،عامر خان اور پنکج کپور کے ساتھ بنارہے ہیں 'موسم' جس میں پنکج کے بیٹے شاہد کپور اورسونم کپور لیڈنگ رول کر رہے ہیں۔

راج کمار گپتا کی فلم 'نوون کلڈ جیسیکا'، 'تھینک یو'، 'ہیرا پھیری4'، 'ریلی ایٹس مائی لائف' اور کرن راؤ جو عامر خان کی بیوی ہیں ان کی پہلی فلم 'دھوبی گھاٹ' ریلیز کے لئے تیار ہیں۔

XS
SM
MD
LG