رسائی کے لنکس

انسانی رشتوں میں الجھی نئی فلم 'یہ سالی زندگی'


انسانی رشتوں میں الجھی نئی فلم 'یہ سالی زندگی'
انسانی رشتوں میں الجھی نئی فلم 'یہ سالی زندگی'

محبت اور جرائم ہندی فلموں کا پسندیدہ موضوع رہا ہے اور اب تک ان پر بے شمار فلمیں بن چکی ہیں۔ فلمساز سدھیر مشرا کی نئی فلم ’یہ سالی زندگی‘بھی اسی کے گرد گھومتی ہے۔

سدھیر مشرا کی اب تک ریلیز ہونے والی فلموں میں ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘، ’دھاراوی‘ اور ’چمیلی‘ شامل ہیں۔ ان کی آنے والی فلم 'یہ سالی زندگی' دراصل طنزو مزاح سے بھرپور فلم ہے۔

فلم کی کہانی بھارتی دارالحکومت دلی کے گرد گھومتی ہے۔ دلی کے نامور چارٹرڈ اکاؤٹینٹ ارون یعنی عرفان خان کی ملاقات پریتی سے ہوتی ہے۔ ایک ملاقات میں ہی ارون پریتی کو دل دے بیٹھتا ہے، لیکن پریتی ایک تاجر کے بیٹے سے پیار کرتی ہے۔

پریتی کا خیال ہے کہ ایک لڑکی کو پیار کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اپنی عزت و احترام کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ۔ وہ جس لڑکے کو چاہتی ہے وہ ایک سیاستدان کی بیٹی سے پیار کرتا ہے ۔ یہیں ایک دوسرے ہیرو کی بھی اینٹری ہوتی ہے جو بنیادی طور پر انڈرورلڈ سے تعلق رکھتا ہے۔

اس اینٹری کے ساتھ ہی کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے اور کچھ رشتے ٹوٹتے ہیں اور کچھ نئے رشتے جنم لیتے ہیں۔

فلم اوسط درجے کی ہے اور رشتوں کے درمیان اس قدر الجھی ہوئی ہے کہ دیکھنے والے کو رشتے سمجھنے کے لئے بھی ذہن پر زور ڈالنا پڑتا ہے۔

XS
SM
MD
LG