رسائی کے لنکس

فلم "سنگھم " کامیاب ہوگئی، اجے دیوگن اسٹار آف دی ویک بن گئے


فلم "سنگھم " کامیاب ہوگئی، اجے دیوگن اسٹار آف دی ویک بن گئے
فلم "سنگھم " کامیاب ہوگئی، اجے دیوگن اسٹار آف دی ویک بن گئے

گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم 'سنگھم 'ہٹ ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی فلم کے ہیرو اجے دیوگن اسٹار آف دی ویک بن گئے ہیں۔ اجے دیوگن کے کیرئر پر نظر ڈالیں تو ان کی پوزیشن اپنے ہم عصر ہیروز کے مقابلے میں کافی حد تک مستحکم نظر آتی ہے۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اجے کی مثال ماضی کے کامیاب فنکار سنجیو کمار جیسی ہے ۔اس دور کے کئی بڑے ستاروں کی موجودگی کے باوجود سنجیو کمار اپنے آپ میں نرالے سپر اسٹار تھے۔ آج شاہ رخ سلمان اور عامر خان جیسے سپر اسٹار زکے سامنے اجے کا بھی اپنا ہی اسٹارڈم ہے۔ یہ بات دیگر ہے کہ سنجیو جیسی بلندی حاصل کرنے میں اجے کو وقت لگے گا۔ مگر بہت کم عمر میں اجے نے سنجیو کمار جیسی پوزیشن پر پہنچنے کا حق جتا دیا ہے۔

اجے نے کافی عرصے تک کامیڈی رولز کئے مگر فلم "سنگھم" میں ان کا رول ایکشن ہیرو کا ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا مگر ویک اینڈ پراس نے 30کروڑ کا بزنس کرکے ہٹ فلم ثابت ہونے کی جھلک دکھلادی ہے۔ لہذا اگر اجے دیوگن کو رواں ہفتے کاکامیاب ترین ہیروکہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

"سنگھم "تامل فلم کا ری میک ہے ۔تامل ورژن میں بہت زیادہ ایکشن تھا لیکن ہندی میں ری میکنگ کے وقت اسے دانستہ کم کیا گیا۔ اجے اس طرح کے کردار پہلے بھی کرچکے ہیں ۔ "سنگھم "سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی" شیر" ہیں۔

اجے کی آنے والی فلمیں

اجے دیوگن کی آنے والی فلمیں" تیز "اور "راسکل "ہیں ۔ ان دونوں فلموں کا مزاج ایک دوسرے سے بالکل جدا ہے۔" تیز "ہارڈ کور ایکشن فلم ہے جبکہ "راسکل" لو کامیڈی ۔

اجے دیوگن کی کچھ یادگاراورکامیاب فلمیں

پھول اور کانٹے

اجے دیوگن کی پہلی کامیاب ترین ایکشن فلم تھی "پھول اور کانٹے "۔" سنگھم "کے بعض مناظر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ گویا پھول اور کانٹے کا ایکشن ہیرو پھر سے جوان ہوگیا ہو۔

جگر

"جگر" بھی اجے کی ایکشن مووی تھی ۔اگر" جگر" کے مناظر کو دوبارہ کرنے کا موقع ملا تو اجے زیادہ میچوانداز سے یہ سین پکچرائز کراسکیں گے۔

ہندوستان کی قسم

یہ فلم اجے کے لئے یوں بھی بہت اہم ہے کہ اس میں فائٹ ماسٹر ان کے والد ویرو دیوگن تھے۔ ایک دور میں ویرودیوگن ہی ہر دوسری فلم کے فائٹ ماسٹر ہوا کرتے تھے۔

کامیڈی فلمیں

عشق

یہ اجے کی پہلی کامیڈی فلم تھی جس میں انہوں نے جم کر اداکاری اور کامیڈی کی۔اس فلم میں عامر خان جیسا ایکٹر ان کے شانہ بشانہ کھڑا تھا ۔فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

گول مال

روہت شیٹھی پرانی فلم "گول مال "کے زبردست کریزی ہیں۔ انہوں نے جب اسے دوبارہ بنانے کا آئیڈیا اجے کو سنایا تو پہلی نظر میں انہیں یہ ممکن نہ لگا ۔ مگر فلم بنی تو ہٹ ہوگئی ۔یہاں تک کہ اس کا سیکول بھی بنا۔ اب روہت اس کے تیسرے حصے پر کام کررہے ہیں۔

آوٴٹ فٹ فلمیں

زخم

مہیش بھٹ کی اس فلم میں کام کرکے اجے نے کافی شہرت بٹوری۔ لوگوں نے اس فلم کو کافی سراہا۔

کمپنی

اس فلم میں اجے نے ثابت کیا کہ وہ مافیا سرغنہ کا رول بہت اچھی طرح سے کرسکتے ہیں ۔ "کمپنی "کی کامیابی کے بعد انہیں اس طرح کے کئی رول ملے۔اور اجے ہر رول میں کامیاب رہے۔

رومینٹک فلمیں

فلم" ہلچل "رومینٹکفلم تھی اور اسی فلم میں کاجول کے ساتھ رومانس کرتے کرتے وہ حقیقت میں بھی ان سے رومانس کر بیٹھے۔ اب کاجول ان کے دل کے ساتھ ساتھ گھر کی بھی رانی ہیں۔

ہم دل دے چکے صنم

لیلا سجنے بنسالی اور اجے دیوگن کی ایک اور بہترین و کامیاب فلم جو رومینٹک فلموں کی فہرست میں ہمیشہ اوپر رہے گی۔

XS
SM
MD
LG