رسائی کے لنکس

گڈ بائے بالی ووڈ ، شلپا شیٹھی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


گڈ بائے بالی ووڈ ، شلپا شیٹھی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
گڈ بائے بالی ووڈ ، شلپا شیٹھی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شلپا شیٹھی نے بالی ووڈ فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ شلپا شیٹھی بزنس وومن ہیں اور بزنس انہیں فلموں میں بطور اداکارہ کام کرنے کا پوری طرح وقت نہیں دے پاتا اس لئے عنقریب آنے والی فلم" دی ڈیزائر" بطور ہیروئن ان کی آخری فلم ہوگی۔

شلپا انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے والی ایک کرکٹ ٹیم کی مالک ہونے کے علاوہ متعدد کاروبار چلاتی ہیں۔ انہوں نے 2009ء میں کروڑ پتی تاجر راج کندرا سے شادی کی تھی۔

شلپا کا کہنا ہے وہ بزنس کے ساتھ ساتھ شادی اور گھر کو بھی وقت دینا چاہتی ہیں اس لئے اب ہیروئن کی حیثیت سے کوئی فلم سائن نہیں کریں گی۔ ان کایہ بھی کہنا ہے کہ شادی کے بعد گھرداری بذات خود ایک فل ٹائم جاب ہے، اس لئے اب گھرداری اور بزنس ان کی ترجیح ہوگی۔

شلپا فلم انڈسڑی کو بطور اداکارہ خیر باد کہہ رہی ہیں تاہم وہ بطور پروڈیوسر اور فائنانسر فلمی دنیا سے جڑی رہیں گی۔بطور ہیروئن ان کی سب سے کامیاب فلم " بازی گر" تھی جس کے ہیرو شاہ رخ خان تھے۔ یہ فلم 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ "اوزار، دوستانہ، اوم شانتی اوم، جانور، شول، لال بادشاہ، پردیسی بابو، آکروش، ضمیر، دس، ہمت، گیمبلر، چھوٹے سرکار" اور " ،میں کھلاڑی تو اناڑی" بھی ان کی یادگار فلمیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG