رسائی کے لنکس

’دی فالٹ اِن اَور اسٹارز‘ کا بھی بنے گا ’دیسی ورژن‘


بھارت میں ’دی فالٹ اِن اَور اسٹارز‘ کو زبردست رسپانس مل چکا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے فلم کا ہندی ورژن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ہالی وڈ مووی ’دی فالٹ اِن اَور اسٹارز‘ ایسا شاہکار ہے جو 1کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں تخلیق ہوا۔ لیکن، اس نے دنیا بھر میں 26 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا۔

یہ فلم بھارت میں اسی سال جون میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ بتانا اضافی ہی ہوگا کہ یہاں بھی فلم کی شہرت نے خوب ڈنکے پیٹے۔ اس کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کے لئے اب اس کا ’بھارتی ورژن‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گویا سال 2014کی ہٹ ہالی وڈ مووی اب بالی وڈ میں اپنے ستارے آزمائے گی۔

جان گرین کے ناول پربنائی گئی ’دی فالٹ اِن اَور اسٹارز‘ کے رائٹس رکھنے والے ’فوکس اسٹاراسٹوڈیوز‘ کے سی ای او، وجے سنگھ نے فلم بالی وڈ میں بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ’بھارت میں دی فالٹ اِن اَور اسٹارز کو زبردست رسپانس مل چکا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے فلم کا ہندی ورژن بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔‘

ہالی وڈ میں ہر دور میں کوئی نہ کوئی ایسی اسپیشل فلم ضرور بنتی ہے جو پوری ایک جنریشن کے جذبات کو متاثر کرتی ہے اور ’دی فالٹ اِن اَوراسٹارز‘ بھی انہی فلموں میں سے ایک ہے۔فلم کے اسکرپٹ کو بالی وڈ کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کا کام جاری ہے۔

’انڈو-ایشین نیوز سروس‘ کے مطابق، جوش بونی کی ڈائریکشن میں بننے والی ’دی فالٹ اِن اَوراسٹارز‘ کی رومینٹک کہانی کا تانا بانا 16 سالہ کینسر کی مریض کے گرد بنا گیا ہے، جو ایسے سابق باسکٹ بال پلیئر کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے جو خود بھی کینسر کا مریض رہ چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG