رسائی کے لنکس

’او۔۔ لا۔۔لا‘ کے بعد ودیا بالن کا نیا آئٹم سانگ ریلیزہوگیا


’او۔۔ لا۔۔لا‘ کے بعد ودیا بالن کا نیا آئٹم سانگ ریلیزہوگیا
’او۔۔ لا۔۔لا‘ کے بعد ودیا بالن کا نیا آئٹم سانگ ریلیزہوگیا

بالی ووڈ میں آج کل آئٹم نمبرز کی ’بہار ‘ سی آئی ہوئی ہے۔کترینا کیف کے”چکنی چنبیلی، اور ’منی‘یعنی ملائیکہ اروڑہ خان کے ”انارکلی ڈسکو چلی“ کے بعد ودیا بالن کا نیا آئٹم سانگ ”مالا جاوٴ ڈی“ مقابلے کی دوڑ میں حصہ لینے پہنچ گیا ہے۔

”انار کلی ڈسکو چلی “کا ٹریلر ریلیزہوچکا ہے اور اس کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں ابھی کوئی رائے نہیں دی جاسکتی کہ ”او۔۔لا ۔۔لا۔۔“ سے شہرت کی بلندیوں پر پرواز کرتی ہیروئن ودیا بالن بھی اپنا آئٹم سانگ لے کر مارکیٹ میں آگئی ہیں۔ ان کا یہ آئٹم سانگ آپ دیکھ سیکیں گے ونود چوپڑا کی نئی فلم ”فراری کی سواری “ میں ۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں ”انار کلی۔۔“کی طرح ہی ودیا بالن کے آئٹم سانگ ”مالا جاوٴ ڈی“ کی جھلک انٹرنیٹ پر موجود ہے ۔ انٹرنیٹ پر جاری کی گئی اس کی پہلی جھلک میں ودیا ریاست مہاراشٹر کے روایتی انداز کی ساڑھی پہنے ہوئے ہیں ۔ اس گانے میں وہ مراٹھی لوک رقص لونی (lavni)کرتی نظر آرہی ہیں۔

لونی آجکل بالی وڈ میں خاصا مشہور ہورہا ہے ۔ودیا سے قبل کترینا کیف بھی سپر ہٹ فلم ’اگنی پتھ‘ کے آئٹم سونگ ”چکنی چنبیلی“‘ میں یہی رقص پیش کر چکی ہیں تاہم کترینا کے برعکس ودیا نے اس ڈانس سیکوینس میں جسم کی نمائش نہیں کی۔

اس رقص کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ودیا نے بہت محنت کرکے اسے سیکھا ہے ۔ گانے کی ریکارڈنگ سے پہلے انہوں نے کم ازکم 20دن تک بھرپور ریہرسل کی پھر جاکر کہیں یہ گانا پکچرائز کرایا۔

اس آئٹم نمبر پر پرفار م کرنے کے بعد ودیا نے ہالی وڈ کی آئٹم گرلز کی طویل لسٹ میں اپنا نام درج کر ا لیا ہے۔ اس فہرست میں کرینہ کپور،کترینا کیف، پرینکا چوپڑہ اور دپیکا پڈپہلے سے موجود ہیں ۔

فلم ’فراری کی سواری ‘ 27 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ ودیا بالن اور ملائیکہ میں سے کون سی ’آئٹم گرل‘ پہلے نمبر پر آئے گی۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ مقابلہ سخت ضرورہے مگر یہ بے نتیجہ ثابت نہیں ہوگا۔۔

XS
SM
MD
LG