رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی شاندار فتح


عامر خان (فائل فوٹو)
عامر خان (فائل فوٹو)

آخری راؤنڈز میں میکسیکن باکسر نے خوب پھرتی دکھائی اور مخالف پر پے درپے وار کیے لیکن عامر خان کو گرانے میں ناکام رہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سخت مقابلے کے بعد میکسیکو کے جولیوڈیاز کو شکست دے دی۔

شیفیلڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں ابتدائی راؤنڈز میں عامر خان کا پلڑا بھاری نظر آیا اور انھوں نے اپنے مدمقابل جولیو کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا لیکن چوتھے راؤنڈ میں ایک زور دار مکے سے عامر خان گرپڑے۔

عامر جلد ہی سنبھلنے میں کامیاب ہوئے اور ایک بار پھر کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

آخری راؤنڈز میں میکسیکن باکسر نے خوب پھرتی دکھائی اور مخالف پر پے درپے وار کیے لیکن عامر خان کو گرانے میں ناکام رہے۔

میچ کے ریفریز نے متفقہ طور پر عامر خان کو بہترین کاکردگی دکھانے پر فاتح قرار دیا۔
XS
SM
MD
LG