رسائی کے لنکس

سلواڈور برازیل کے مشہور شہروں میں سے ایک ہے ۔ یہ جزیروں کے ایک سلسلے کے پاس واقع ہے ۔ روزانہ ہزاروں کارکن، طالب علم اور دوسرے لوگ کشتیوں کے ذریعے ان جزیروں میں آتے جاتے ہیں۔

شمال مشرقی برازیل میں جمعرات کے روز 100 سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہ گئے جب کہ درجنوں لاپتا ہیں۔

نیوی کے لیفٹیننٹ کرنگ فلیویو المیڈا نے ایسوسی ایٹڈ پر یس کو بتایا کہ کشتی سلواڈور کے شہر کے قریب خلیج آل سینٹ میں ڈوب گئی۔

المیڈا کا کہنا تھا کہ نیوی کی ایک ٹیم نے 21 لوگوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ حادثے کے مقام پر پرائیویٹ کشتیاں بھی پہنچیں اور انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے لوگوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

برازیل کی ریاست باہیا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہوئے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 34 افراد زیر علاج ہیں۔ جب کہ ایک سالہ بچہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

حادثے میں محفوظ رہنے والے ایک شخص ایڈوالڈو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پانی کی ایک بڑی لہر نے کشتی کو الٹ دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ کشتی پر سوار لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ انہیں بچانے میں بہت وقت لگا۔ میں بھی دو گھنٹوں تک پانی میں پھنسا رہا۔

سلواڈور برازیل کے مشہور شہروں میں سے ایک ہے ۔ یہ جزیروں کے ایک سلسلے کے پاس واقع ہے ۔ روزانہ ہزاروں کارکن، طالب علم اور دوسرے لوگ کشتیوں کے ذریعے ان جزیروں میں آتے جاتے ہیں۔

اس حادثے سے ایک روز پہلے 70 سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی شمالی ریاست پارا کے ایک دریا میں ڈوب گئی تھی جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG