رسائی کے لنکس

برازیل نے ایران کی پُر امن جوہری سرگرمیوں کی تائید کردی


لاری جانی، امورم
لاری جانی، امورم

برازیل کے وزیرِ خارجہ ایرانی عہدے داروں کے ساتھ دوطرفہ معاملات اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت بین الاقوامی مسائل پر مذاکرات کے لیے تہران میں ہیں۔

وزیرِ خارجہ سیَلسو امورِم نے پیر کے روز کہا ہے کہ برازیل عین اُسی طرح جیسا کہ وہ خود اپنے لوگوں کے لیے چاہے گا، ایران کے لوگوں کے لیے پُر امن جوہری سرگرمیو ں میں توسیع کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے جوہری معاملات کے لیے ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سعید جلیلی کے ساتھ مذاکرات میں یہ بات کہی ہے۔

امریکہ اور اُس کے اتحادی ایران پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کی آڑ میں خفیہ طور پر جوہری اسلحہ تیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ واشنگٹن ، اسی مسئلے پر ایران کے خلاف نئى پابندیوں کی منظوری کے لیے برازیل اور سلامتی کونسل کے دوسرے رکن ملکوں کو آمادہ کرنے کے مقصد سےایک سفارتی مہم کی قیادت بھی کررہا ہے۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے پیر کے روز تہران میں ایک تقریر کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کو حاصل وِیٹو کے اختیار کی مذمّت کی۔

مسٹر احمدی نژاد نے سلامتی کونسل پر الزام عائد کیا کہ وہ استبدادی کارروائیوں کے لیے ”شیطانی وسائل“ استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتوں کا یہ گروپ اور اقوامِ متحدہ میں اُس کا وِیٹوکا اختیار ، ایک ایسی چیز ہے ، ”جس کی بنی نوعِ انساں کو اُسی طرح ضرورت نہیں، جس طرح اُسے جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے“۔

XS
SM
MD
LG