رسائی کے لنکس

برطانوی فوجی مشقوں پر ارجنٹینا کا احتجاج


بیونس آئرس میں برطانوی سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے۔
بیونس آئرس میں برطانوی سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے۔

ارجنٹینا اِن جزائرکو لاس مالوینس (Las Malvinas)کا نام دیتا ہے اور اُس نے 1982ء میں یہاں فوج کشی کے بعد دو ماہ تک قبضہ کرے رکھا۔ البتہ بعد میں برطانوی فورسز نے فوجی کارروائی کے ذریعے اِن پر اپنا قبضہ بحال کرا لیا۔ اس لڑائی میں 600سے زائد ارجنٹائن فوجی اور 255 برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ارجنٹینا نے برطانیہ کو متنازع فالک لینڈ جزائر پر فوجی مشقوں سے باز رہنے کو کہا ہے۔

حکام کے مطابق دارالحکومت بیونس آئرس میں تعینات برطانوی سفیر کو اس احتجاج کے سلسلے میں ایک مذمتی خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے گذشتہ ہفتے ارجنٹینا کو مطلع کیا تھا کہ وہ فالک لینڈ جزائر پر فوجی مشقیں کرے گا۔

جنوبی بحر اوقیانوس میں واقع برطانیہ کے زیر قبضہ اِن جزائر کی خودمختاری کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک طویل عرصے سے تنازعہ چلا آ رہا ہے۔

رواں برس ایک برطانوی کمپنی ’راک ہوپر ایکس پلوریشن‘ نے فالک لینڈ کے قریب سمندر میں ممکنہ طور پر تیل کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم ارجنٹینا کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ کو تیل کے ان ذخائر تک رسائی سے روکنے کے لیے قانونی ذرائع استعمال کرے گا۔

ارجنٹینا اِن جزائرکو لاس مالوینس (Las Malvinas)کا نام دیتا ہے اور اُس نے 1982ء میں یہاں فوج کشی کے بعد دو ماہ تک قبضہ کرے رکھا۔ البتہ بعد میں برطانوی فورسز نےفوجی کارروائی کے ذریعے اِن پر اپنا قبضہ بحال کرا لیا۔ اس لڑائی میں 600سے زائد ارجنٹائن فوجی اور 255 برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG