رسائی کے لنکس

برطانیہ: ایرانی سفارت کاروں کی وطن واپسی


برطانیہ: ایرانی سفارت کاروں کی وطن واپسی
برطانیہ: ایرانی سفارت کاروں کی وطن واپسی

لندن میں ایرانی سفارت کاروں نے ملک چھوڑدینے کا حکم ملنے کے بعد جمعے کے روز وطن روانگی کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کررہے ہیں جب کہ تہران میں برطانیہ مخالف نئے مظاہرے ہوئے ہیں۔

برطانوی حکومت کے حکم کے مطابق ایرانی سفارت کاروں کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے تک برطانیہ کی سرزمین چھوڑنی ہے۔ برطانیہ نے ایران سفارت کاروں کو بے خلی کا حکم اس ہفتے کے شروع میں تہران میں اپنے سفارت خانہ میں مظاہرین کی تھوڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے ردعمل میں دیا تھا۔

جمعہ کی صبح تک لندن میں واقع ایرانی سفارت خانے کے باہر ایرانی پرچم لہرا رہاتھا اورسفارت کا اپنا سامان ٹرکوں میں رکھتے ہوئے میڈیا کی نظروں سے بچنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

ایک اور خبر کے مطابق ایران میں جمعے کی نماز کے بعد تہران یونیورسٹی میں ایک بڑا ہجوم اکٹھا ہوگیا ، جس نے برطانیہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ایک مذہبی راہنما نے ریلی میں تقریر کرتے ہوئے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ برطانیہ کی تقلید سے باز رہیں۔

برطانیہ اور ایران کے خلاف منگل کے روز اس وقت کشیدگی مزید بڑھ گئی جب مظاہرین نے تہران میں مظاہرین نے برطانیہ کے سفارت خانے کی کھڑکیاں توڑڈالیں اور وہاں لوٹ مار کی۔
برطانوی حکومت نے ا س واقعہ کے بعد ایرانی سفارت کاروں کو اپنے ملک سے چلے جانے کا حکم دیا اور تہران سے اپنے سفارت واپس بلالیے۔

برطانیہ نے تہران پر اپنا متنازع جوہری پروگرام جاری رکھنے کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG