رسائی کے لنکس

’رمیمبرنس سنڈے‘ کی تقریبات


رمیمبرنس ڈے
رمیمبرنس ڈے

اس سال رمیمبرنس سنڈے کی سب سے بڑی تقریب لندن 'وہائٹ ہال' میں 'سینوٹاف میموریل ' پر ہوئی ،جہاں ملکہ برطانیہ کوئن الزبتھ کے ہمراہ شاہی خاندان اور اعلی فوجی افسران کے ایک دستے کی طرف سے' یادگار' پر ’پوپی‘ کے پھول رکھے گئے

’رمیمبرنس سنڈے‘ برطانیہ اور دولت ِمشترکہ کے ممالک میں ایک ساتھ منایا جاتا ہے۔یہ دن اُن تمام فوجیوں کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے پہلی جنگ عظیم ،دوسری جنگ عظیم اور اب تک کسی بھی محاذ پر لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اِس دن کوگیارہ نومبر 1918ءسے منسوب کیا جاتا ہے، جب پہلی جنگ عظیم کا خاتمہ ہوا اور کنگ جارج نے 1919ء میں گیارہ نومبر کوپہلی جنگ عظیم میں مرنے والے فوجیوں کی یاد میں منانے کا اعلان کیا۔

برطانیہ میں ہر سال گیارہ نومبر سےقریبی اتوارکوفوجی جوانوں کی یاد میں صبح کےٹھیک گیارہ بجے ساری قوم دو منٹ کے لیےخاموشی اختیار کرتی ہے۔

اس سال رمیمبرنس سنڈے کی سب سے بڑی تقریب لندن ' وہائٹ ہال ' میں 'سینوٹاف میموریل ' پر ہوئی ،جہاں ملکہ برطانیہ کوئن الزبتھ کے ہمراہ شاہی خاندان اور اعلی فوجی افسران کے ایک دستے کی طرف سے' یادگار' پر ’پوپی‘ کے پھول رکھے گئے ۔ پوپی وہ واحد پھول ہے جو پہلی جنگ عظیم سے تباہی کی علامت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس دن مرنے والوں سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئےساری قوم اپنے لباس پرپوپی کے پھول کا بیج لگاتی ہے۔

جس وقت لندن میں بگ بین پر گیارہ بجے، مرنے والوں کی یاد میں' وہائٹ ہال ' میں موجود ہزاروں لوگوں نے دو منٹ کے لیےمکمل خاموشی اختیار کی ۔ پرنس ولیم ’رائل آرمی یونی فارم‘ میں ملکہ الزبتھ کے بعد پھولوں کا گلدستہ لے کو سینوٹاف میموریل پہنچے ،جبکہ شہزادی کیتھرین قریبی فارن آفس کی بلڈنگ کی بالکونی سے اس تقریب کو دیکھتی رہیں۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ،لیبر پارٹی سے نک کلیگ،حزب اختلاف کے قائد ای ڈی ملی بینڈ ،کامن ویلتھ مملک کے سفیروں اور فوجی افسران ایک ساتھ وہائٹ ہال پہنچے اور یادگار پر پھول رکھے۔

شہزادہ چارلس اور شہزادی کمیلا ان دنوں ملکہ برطانیہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں نیوزی لینڈ میں ہیں ،جہاں انھوں نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے ہمراہ 'اوک لینڈ' میں جنگی فوجیوں کی ' یادگار' پر پھول رکھے اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔

اس سال رمیمبرنس سنڈے اور آرمیٹائس ڈے دونوں ایک ہی ساتھ منائے گئے۔آرمیٹائس ڈے اس خاص دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب جرمنی اوراتحادی قوموں کے درمیان 1938 ء ایک معاہدے کے تحت شمالی سرحدوں پر جنگ بندی کی گئی۔جس وقت اس معاہدے پر دستخط ہوئے وہ گیارہویں مہینے کی گیارہ تاریخ اورصبح گیارہ بجے کا وقت تھا ۔ آرمیٹائس ڈے امریکہ میں ویٹرنز ڈے کے نام سے منایا جاتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہزاروں لوگوں نے رمیمبرنس سنڈے پرگیارہ بجے پیغامات کا سلسلہ دو منٹ کے لیے روک کر اس دن سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ۔
XS
SM
MD
LG