رسائی کے لنکس

برما: پوست پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑاملک


برما: پوست پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑاملک
برما: پوست پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑاملک

اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال برما میں پوست کی پیداوار پانچ فی صد اور بڑھ چکی ہے

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ برما میں پوست کی پیداوار میں مسلسل پانچویں سال بھی اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2011ء میں پوست کی پیداوار پانچ فی صد بڑھی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال افیون کی قیمت میں اوسطاً 50 فی صدکے لگ بھگ اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ اس کی بین الاقوامی مانگ میں اضافہ اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی تھی۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ غربت اور غذا ئی فصلوں سے زیادہ فائدہ نہ ہونے کے سبب غریب کاشت پوست کی منافع بخش فصل کی جانب مسلسل راغب ہورہے ہیں۔ پوست غیر قانونی تجارت کے لیے نشہ آور دوا ہیروئن بنانے میں استعمال کی جاتی ہے ۔

2011ء میں جنوبی ایشیاء میں پیدا ہونے والی پوست کا 90 فی صد برما سے حاصل ہوا ۔ افغانستان کے بعد برما پوست پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

مغربی راہنماؤں کو توقع ہے کہ برما میں قائم ہونے والی نئی سویلین حکومت منشیات کی غیر قانونی تجارت پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔

XS
SM
MD
LG