رسائی کے لنکس

برما نے چاولوں کی برآمد معطل کردی


برما نے چاولوں کی برآمد معطل کردی
برما نے چاولوں کی برآمد معطل کردی

مشرق وسطیٰ میں سیاسی بے چینی کے باعث اپنی مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے برما نے چاولوں کی برآمد معطل کردی ہے۔

نامعلوم ذرائع نے خبررساں اداروں کو بتایا ہے کہ حکام نے ان خدشات کے پیش نظر چاولوں کی برآمد پچھلے ہفتے معطل کردی تھی کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بے چینی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اس کا نتیجے میں صارفین کے لیے خورک کی مہنگائی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں نے تیونس اور مصر کے حکمرانوں کو اقتدار سے علیحدہ ہونے پر مجبور کردیا جب کہ لیبیا کے سربراہ معمر قذافی کو ، جنہیں حکمرانی کرتے ہوئے چارعشرے گذرچکے ہیں، مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

XS
SM
MD
LG