رسائی کے لنکس

ٹرمپ ریپبلیکن ہیں یا ڈیموکریٹ: جیب بش


ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں جیب بش نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ ریپبلیکن ہیں یا ڈیموکریٹ، کیونکہ وہ خود اپنے ایک ویڈیو میں کہہ رہے تھے کہ: ’آپ حیراں رہ جائیں گے اگر میں کہوں کہ بہت سے مسئلے پر میں خود کو ڈیموکریٹ خیال کرتا ہوں۔‘

ریپبلکن صدارتی امیدوار جیب بش نے مسلسل ذاتی حملوں کے بعد، پہلی بار اپنے مدمقابل ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف براہ راست سخت جملوں کا استعمال کیا ہے۔

ایک ویب ویڈیو میں جیب بش نے پارٹی کے سرفہرست امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن اور ان کے عالمگیر ہیلتھ کیئر سسٹم، بلند ٹیکسز اور اسقاط حمل کی جزوی حمایت میں اپنے الفاظ کے استعمال کا حوالہ دیا جس کی مدد سے وہ ثابت کرنا چاہ رہے تھے کہ وہ قدامت پسند نہیں ہیں۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں جیب بش نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ ریپبلیکن ہیں یا ڈیموکریٹ، کیونکہ وہ خود اپنے ایک ویڈیو میں کہہ رہے تھے کہ: ’آپ حیراں رہ جائیں گے اگر میں کہوں کہ بہت سے مسئلے پر میں خود کو ڈیموکریٹ خیال کرتا ہوں۔‘

باسٹھ سالہ بش ر یپبلکن پارٹی کے ان صدارتی امیدواروں میں شامل ہیں جن کی ساکھ کو ڈونالڈ ٹرمپ نے موسم سرما میں ہونے والے پرائمری مقابلے کے دوران نقصان پہنچایا۔ حالیہ اوسط سروے کے مطابق، جیب بش 9.5 فیصد کی مقبولیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ڈونالڈ ٹرمپ 26.5 فیصد کے ساتھ سرفہرست اور معروف رٹائرڈ سرجن بین کیرسن 12 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فلوریڈا کے سابق گورنر نے ویڈیو اور دیگر بیانات میں واضح کیا کہ وہ ٹرمپ کی راہ میں آئیں گے جبکہ دیگر امیدوار اسے نظرانداز کر رہے ہیں، تاکہ 16 ستمبر کو کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والے ریپبلکن پارٹی کے اگلے مباحثے میں میں وہ کھل کر سامنے آسکیں۔

بش کا یہ ویڈیو ٹرمپ آرگنائزیشن کے ویب ویڈیو جاری ہونے کے اگلے ہی روز منظر عام پر آیا ہے جس میں بش کی ایمگریشن کے حوالے سے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

میامی میں ایک رپورٹر کے سوال پر جیب بش نے کہا کہ انھوں نے اپنے مدمقابل کی ذاتیات پر مبنی بہت ساری تنقید برداشت کی ہے۔

ایسے وقت میں جب ریپنلکن ایران کے ساتھ نیوکلیر معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، ٹرمپ کو دکھایا گیا ہے کہ وہ ہیلری کلنٹن کی بحثیت ایران کے ساتھ بہترین مذاکرات کار کے تعریف کر رہے ہیں۔

بش نے رپورٹرز سے کہا کہ اگر آپ ریکارڈ دیکھیں کہ ٹرمپ کس پر یقین رکھتے ہیں تو وہ ڈیموکریٹ کی حمایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بقول جیب بش: ’یہ شخص ہرگز قدامت پسند نہیں ہوسکتا‘۔

XS
SM
MD
LG