رسائی کے لنکس

کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ سفارشات کی منظوری


وزیراعظم گیلانی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں (فائل فوٹو)


وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کے خصوصی اجلاس میں جمعہ کو پارلیمان میں پیش کیے جانے والے بجٹ سفارشات کی منظور ی دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ مالی سال 2011 - 12ء کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 730 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے اُن کے بقول اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔

وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے طرف سے بھیجی جانے والی 12 ارب ڈالر کی رقوم اور تقریباً 24 ارب ڈالر کی برآمدات نے بین الاقوامی منڈی میں مصنوعات اورتیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث معیشت کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں مدد دی۔

اُنھوں نے وزرات خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ مالی سال کے دوران نئے منصوبے شروع کرنے کے بجائے مالی وسائل جاری منصوبوں پر خرچ کرے ۔

XS
SM
MD
LG