رسائی کے لنکس

کیلیفورنیا سے ریپبلکن قانون ساز اسپیکر کا انتخاب لڑیں گے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

میک کارتھی کی طرف سے اس اعلان سے تین روز قبل ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہنر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے کیون میک کارتھی نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

میک کارتھی نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایوان نمائندگان میں اپنے ساتھیوں اور لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "میں اسپیکر کے عہدے کے لیے کھڑا ہورہا ہوں تاکہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر امریکی عوام کے قدامت پسند اصولوں کے معاملے کو آگے لے کر چلوں گا، ہم موجودہ اختلافات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں لیکن ہم اپنے اجلاس میں ان اختلافات کو دور کر سکتے ہیں اور ہمیں کرنا بھی چاہیے"۔

میک کارتھی کی طرف سے اس اعلان کا یہ مناسب موقع ہے جب سابق اسپیکر جان بوہنر نے صرف تین دن پہلے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کی ایک وجہ ان پر ہونے والی یہ تنقید بھی ہے کہ انہوں نے قدامت پنسد اصولوں کے لیے بھر پور طرح کوشش نہیں کی۔

درحقیقت بوہنر کی قیادت کو اپنی ریپبلکن جماعت کے کاکس کے قدامت پسند فریڈم کاکس کی طرف سے بھی چیلنج درپیش تھا۔

50 سالہ میک کارتھی کو عموماً اکثریتی رہنما کی حیثیت سے بوہنر کے پیچھے کھڑا دیکھا جاتا تھا جو اسپیکیر کے بعد ایک قائدانہ حیثت ہوتی ہے۔ انہیں بوہنر کی طرح ایک زیادہ حقیقت پسند قدامت پسند ریپبلکن کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم انہوں نے ایوان نمائندگان کے فریڈم کاکس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کیا ہے۔

ان کے بارے میں زیادہ تر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسپیکر کا عہدہ حاصل کر لیں گے جس کے لیے ایوان نمائندگان کے تمام ارکان ووٹ ڈالتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ کس طرح ایوان نمائند گان میں دائیں بازو کے منقسم گروپ کی قیادت کر پائیں گے۔

میک کارتھی پانچویں مدت کے لیے کانگرس کے رکن رہے ہیں اور انھیں ایوان نمائندگان میں نو سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG