رسائی کے لنکس

کنیڈا: دائرہ قطب شمالی کے تنازعات کو طے کرنے کی کوشش


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ دائرہ قطب شمالی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی ایک فوری اہمیت ہے اس لیے کہ جو کچھ اس خطّے میں ہورہا ہے اُس کے دنیا کے لیے وسیع نتائج ہوں گے۔

ہلری کلنٹن بحیرہ منجمد شمالی کے اطراف کے پانچ ملکوں کنیڈا، ڈنمارک، ناروے، روس اور امریکہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے کنیڈا میں ہیں۔اس اجلاس کا مقصد، جو آٹواکے مضافات میں چیلسی شہر میں ہورہا ہے ، برّ اعظم کے برف پوش کنارے کے حصّوں پر مختلف ملکوں کے دعووں کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

وزریرِ خارجہ کلنٹن پیر کے روز ہی بعد میں آٹوا میں اپنے جاپانی ہم منصب کاٹ سُویا اوکادا سے ملاقات کریں گی ۔ اور منگل کے روز جی 8 کے اجلاس سے پہلے پیر کی شام انہی آٹھ مکوں کے گروپ کے ایک ڈنر میں شرکت کریں گی۔جی 8 کا اجلاس قریبی شہر گَیٹینو میں ہورہا ہے۔

۔کنیڈا کے وزیرِ خارجہ لارینس کینن نے کہا ہے کہ جب جی 8 کے ملکوں برطانیہ، کنیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی ، جاپان، روس اور امریکہ کے عہدے دار منگل کے روز اجلاس کے لیے یکجا ہوں گے تو ایجنڈے پر سرِ فہرست ایران کا مسئلہ ہوگا۔

XS
SM
MD
LG