رسائی کے لنکس

71 ویں کان فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

فیسٹیول کی جیوری کی صدر کیٹ بلانچیٹ اور پینی لوپ کروز بھی ریڈ کارپٹ کو رونق بخشنے والوں میں شامل تھیں۔
فیسٹیول کی جیوری کی صدر کیٹ بلانچیٹ اور پینی لوپ کروز بھی ریڈ کارپٹ کو رونق بخشنے والوں میں شامل تھیں۔

فیسٹیول میں شامل فلموں کی اسکریننگ کا آغاز ایران کے اصغر فرہادی کی فلم 'ایوری باڈی نوز' سے ہوا۔

فرانس میں 71 ویں کان فلم فیسٹیول کا آغاز حسبِ روایت خوب دھوم دھام سے ہوگیا ہے۔

بدھ کو فیسٹیول کے آغاز پر ریڈ کارپیٹ پر دنیا بھر کی مشہور فلمی شخصیات نے جلوے بکھیرے اور میڈیا کے لیے خصوصی پوز دیے۔

لیکن اس بار فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر سیلفی لینے پر پابندی نے کافی لوگوں کو مایوس بھی کیا۔

یہ پابندی فیسٹیول کے منتظمین نے عائد کی ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے سیلفی کی وجہ سے فنکشنز تاخیر کا شکار ہورہے تھے جب کہ سیلفی بعض اوقات انسانی جان کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

فیسٹیول کی جیوری کی صدر کیٹ بلانچیٹ اور پینی لوپ کروز بھی ریڈ کارپٹ کو رونق بخشنے والوں میں شامل تھیں۔

کیٹ کا کہنا ہے کہ 'می ٹو' مہم کی گونج فیسٹیول کو منفی انداز میں متاثر نہیں کرے گی۔

فیسٹیول میں شامل فلموں کی اسکریننگ کا آغاز ایران کے اصغر فرہادی کی فلم 'ایوری باڈی نوز' سے ہوا۔

فیسٹیول میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے جس پر ہراسگی سے متعلق واقعات رپورٹ کیے جاسکیں گے۔

فیسٹیول کی سب سے بڑی ٹرافی جیتنے کے لیے 21 فلموں میں مقابلہ ہے۔ ان فلموں میں 'بلیک کلینز مین' بھی شامل ہے جو ایک افریقی نژاد امریکی پولیس افسر کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔

فیسٹیول میں پہلی بار پاکستان کی بھی نمائندگی ہے جو اداکارہ ماہرہ خان کر رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے کان فلم فیسٹیول میں شرکت کو بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

رنگا رنگ کان فلم فیسٹیول 19 مئی تک جاری رہے گا۔

XS
SM
MD
LG