رسائی کے لنکس

پیرس: کار پولیس وین سے ٹکرا گئی


پیرس پولیس نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے جاری کردہ ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ چیمپز ایلسی کی صورت حال کنٹرول میں ہے۔ پولیس دستے کا کوئی اہل کار یا عام آدمی زخمی نہیں ہوا‘‘

فرانسیسی پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کے روز پیرس کی چیمپز ایلسی شاپنگ کے علاقے میں ایک کار پولیس کی وین سے ٹکرا گئی۔


پیرس پولیس نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے جاری کردہ ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ چیمپز ایلسی کی صورت حال کنٹرول میں ہے۔ پولیس دستے کا کوئی اہل کار یا عام آدمی زخمی نہیں ہوا‘‘۔


فرانس کے داخلہ امور کے وزیر پیرے ہینری برانت کے مطابق، ’’شاید‘‘ کار ڈرائیور ہلاک ہوگیا ہے۔


اُنھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دانستہ حملہ لگتا ہے۔


برانت نے کہا ہے کہ بم اسکواڈ جائے حادثہ کو محفوظ بنا رہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کار تباہ ہوگئی ہے۔


فرانس کے انسداد دہشت گردی کے امور پر مامور استغاثہ نے واقع کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اعلان حادثے کے چند ہی گھنٹوں بعد کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG