رسائی کے لنکس

’چارلی ہیبڈو‘ پر حملے کی پہلی برسی


بدھ کو جاری ہونے والے رسالے کے شمارے میں ایک خاکہ بنایا گیا ہے۔ کلاشنکوف رائفل کے نیچے تحریر ہے ’ایک سال ہوگیا؛ قاتل ابھی تک آزاد ہیں‘

فرانس کے مزاحیہ رسالے، ’چارلی ہیبڈو‘ نے ایک برس قبل میگزین پر ہونے والے حملے کی پہلی برسی کے موقعے پر ’اشتعال انگیز سرورق‘ پر مبنی شمارہ شائع کیا ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے رسالے میں ایک کارٹون بنایا گیا ہے، جس میں کلاشنکوف رائفل دکھائی گئی ہے، جس کے نیچے تحریر ہے ’ایک سال ہوگیا؛ قاتل ابھی تک آزاد ہیں‘۔

خاکے میں خدا کا نام استعمال کیا گیا ہے، جس پر ویٹیکن نے اسے ’حقیقی کفر کا ارتکاب‘ قرار دیا ہے۔ ویٹیکن نے اپنا یہ بیان اپنے اخبار ’دی اوسرواٹر رومانو‘ میں شائع کیا ہے۔

چارلی ہیبڈو کے 8 ملازمین اُن درجن بھر لوگوں میں شامل تھے جو گذشتہ برس 7 جنوری کو رسالے کے دفتر پر ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔ مسلسل تین دن تک جاری رہنے والی اس فائرنگ میں کل 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری، جس میں ایک یہودی گروسری اسٹور کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، القائدہ نے قبول کی تھی۔

اس اشاعتی دفتر پر2011ء میں بھی پیڑول بموں سے حملہ کیا گیا تھا۔

قبل ازیں، رسالے نے 2006 ء میں پیغمبر اسلام کا خاکہ شائع کیا تھا، جس پر یہ رسالہ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

XS
SM
MD
LG