رسائی کے لنکس

باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے خلاف نیویارک اور واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے


چارسدہ یونیورسٹی دہشت گردی کے خلاف واشنگٹن میں احتجاج
چارسدہ یونیورسٹی دہشت گردی کے خلاف واشنگٹن میں احتجاج

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

نیویارک میں جیکسن ہائٹس پر درجنوں مقامی پاکستانی رہنما جمع ہوئے اور انھوں نے دہشت گردی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اُنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور ان کے ہمراہ انسانی حقوق کی بعض امریکی تنظمیوں کے نمائندے بھی اس احتجاج میں شریک تھے۔

جیکسن ہائٹس میں یہ احتجاجی مظاہرہ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا اور لوگ سخت سردی کے باوجود ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمع روشن کیے کھڑے رہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکا جائے۔

دوسرا احتجاجی مظاہرہ واشنگٹن کی کے اسٹریٹ پر کیا گیا۔ جس کا اہتمام امریکی یونیورسٹوں میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں نے کیا تھا، اس مظاہرے میں بھی انسانی حقوق کی بعض تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

مظاہرین دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لے۔

XS
SM
MD
LG