رسائی کے لنکس

ہوگو شاویز کی دو ماہ بعد وینزویلا واپسی


ہوگو شاویزکیوبا میں علاج کے بعد وطن واپس
ہوگو شاویزکیوبا میں علاج کے بعد وطن واپس

ہوگو شاویز وطن واپسی کا اعلان پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’’ ٹویٹر‘‘ کے ذریعے کیا گیا انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میرا علاج یہاں (وینزویلا) میں جاری رہے گا۔‘‘

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی کیوبا میں کینسر کے علاج کے بعد وطن واپسی۔

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک کیوبا میں کینسر کا علاج کروانے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ان کی دارالحکومت کراکس واپسی کا اعلان پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’’ ٹویٹر‘‘ کے ذریعے کیا گیا انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میرا علاج یہاں (وینزویلا) میں جاری رہے گا۔‘‘

صدر ہوگو شاویز کا گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں کیوبا میں چھ گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا تھا، جو کہ 2011ء میں ان کی کینسر کی تشخیص کے بعد ایسا چوتھا آپریشن تھا۔
یہ کبھی نہیں بتایا گیا کہ ہوگو شاویز کی بیماری کی شدت کیا ہے اور کینسر سے ان کے جسم کا کون سا حصہ متاثر ہے۔

جنوری کے مہینے میں نائب صدر نکولس مدورو نے صدر شاویز کی حالت نازک بتائی تھی۔ حال میں صدر شاویز کے کینسر کی علامات کا عمل گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا جب انھوں نے انتخابات میں غالب اکثریت حاصل کی تھی۔

اس وقت صدر ہوگو شاویز نے نکولس مدورو کو ممکنہ طور پر اپنے واپس نا آنے کے خدشات کے باعث اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔

صدر ہوگو شاویز کو 10 جنوری کو اگلے چھ سال کے لیے حلف اٹھانا تھا لیکن یہ جاننے کے بعد کہ وہ کیوبا سے نہیں آ سکیں گے سپریم کورٹ نے غیر معینہ مدت تک ان کی حلف برداری موخر کر دی تھی۔
XS
SM
MD
LG