رسائی کے لنکس

چیری کی بہار، واشنگٹن سفید اور گلابی پھولوں سے بھر گیا

چیری کی بہار، واشنگٹن سفید اور گلابی پھولوں سے بھر گیا
چیری کی بہار، واشنگٹن سفید اور گلابی پھولوں سے بھر گیا

تقریباً سوسال قبل جاپان نے دوستی کے تحفے کے طورپر واشنگٹن میں لگانے کے لیے چیری کے کئی ہزار پودے بھیجے تھے، ، جو ان دنوں سفید اور گلابی رنگ کے کروڑوں پھولوں سے بھر چکے ہیں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں موسم بہار کا نقیب چیری کے پھول ہیں جو سیاحوں کے لیے بڑی کشش رکھتے ہیں۔ اس سال چیری کے پھول وقت سے پہلے ہی کھلنا شروع ہوگئے ہیں ۔

چیری کی بہار، واشنگٹن سفید اور گلابی پھولوں سے بھر گیا
چیری کی بہار، واشنگٹن سفید اور گلابی پھولوں سے بھر گیا

تقریباً سوسال قبل جاپان نے دوستی کے تحفے کے طورپر واشنگٹن میں لگانے کے لیے چیری کے کئی ہزار پودے بھیجے تھے، ، جو ان دنوں سفید اور گلابی رنگ کے کروڑوں پھولوں سے بھر چکے ہیں۔

چیری کے پھول کھلنے پر واشنگن میں چیری بلاسم فیسٹول منقعد ہوتا ہے ۔ تاہم اس سال ہفتے کے روز جب 16 دنوں پر محیط چیری کا سالانہ میلہ شروع ہوا تو منتظمین کے ذہنوں میں جاپان میں آنے والے تباہ کن زلزلے اورسونامی کا احساس بھی موجود تھا۔

ہلاکت خیز قدرتی سانحے کے نتیجے میں جاپانیوں کی پریشانیوں اور مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس سال چیری کے میلے کی کئی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ عہدے دار یہ یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فیسٹول کے دوران پیش کیے جانے والے ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کے دوران زیادہ جوش وخروش کا اظہار نہ ہو۔

چیری بلاسم فیسٹول کے منتظمین تقریبات میں شرکت کرنے والوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ جاپان کے متاثرہ افراد کے امدادی فنڈ کے لیے عطیات دیں۔ فیسٹول کی ویب سائٹ پر عطیات کے لیے ریڈکراس کا لنک بھی دیا گیا ہے۔

چیری کی بہار، واشنگٹن سفید اور گلابی پھولوں سے بھر گیا
چیری کی بہار، واشنگٹن سفید اور گلابی پھولوں سے بھر گیا

چیری بلاسم فیسٹول کے موقع پر واشنگٹن میں ہرسال ہزاروں سیاح ، اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ شرکت کے لیے آتے ہیں اور وہ اپنا کچھ وقت پھولوں سے لدے ہوئے چیری کے درختوں کے نیچے راہداریوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے گذارتے ہیں۔

پھولوں کے اس میلے کے دوران ٹامس جیفرسن کی یادگار کے قریب واقع پانی کے تالاب کی پگڈنڈیاں سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بنتی ہیں۔ جیفرسن امریکہ کے تیسرے صدر اور 1779ء میں انگلستان سے آزادی کے ڈیکلریشن کے مصنف ہیں۔

دارالحکومت واشنگٹن میں سردیوں کے غیر یقینی موسم کےوجہ سے چیری بلاسم فیسٹول کی تاریخ ہر سال مختلف ہوتی ہے۔

چیری کے پھولوں کے جوبن کا آغاز عموماً چاراپریل سے ہوتا ہے لیکن اس سال منتظمین کاخیال ہے کہ پھولوں کے عروج کا یہ دور منگل یعنی 29 مارچ سے شروع ہوکر تین اپریل تک جاری رہے گا۔اور جب 9 اپریل کو چیری میلے کی 16 روزہ تقریبات کے اختتام پر 9 اپریل کو فیسٹول پریڈ ہوگی تو غالباً چیری کے درختوں پر سے زیادہ تر پھول جھڑ چکے ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG