رسائی کے لنکس

چین : چرچ کے درجنوں ارکان گرفتار


چین : چرچ کے درجنوں ارکان گرفتار
چین : چرچ کے درجنوں ارکان گرفتار

شوانگ چرچ کے ایک لیڈر کے مطابق اجتماع میں شامل 500دیگر ارکان کو گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے

چینی پولیس نے بغیر اجازت سرگرم انجیلی فرقے سے تعلق رکھنے والےتقریباً 40ارکان کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ بیجنگ کے شمال مغرب میں گرجا گھر سے باہر ’اِیسٹر سنڈے ‘منعقد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شوانگ چرچ کے ایک لیڈر کے مطابق اجتماع میں شامل 500دیگر ارکان کو گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔
شوانگ چرچ ، جس کے 1000ارکان ہیں، چین کے غیر سرکاری عیسائی گروپوں میں سے ایک ہے۔ چین کی مذہبی تنظیموں کو حکومت سے منظوری لینی پڑتی ہے۔ شوانگ پر کبھی کوئی پابندی نہیں لگی۔
اتوار کے دِن بیجنگ کی ہائیڈن یونیورسٹی کے علاقے میں میدان میں سروس منعقد کرنے کی کوشش سے قبل، شوانگ چرچ کو کرائے پر لی گئی ایک جگہ سے نکال باہر کیا گیا جب کہ گذشتہ برس حکام کی طرف سےچرچ کی خریدی ہوئی ملکیت پر اُسے حقوق حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شوانگ چرچ کی طرف سےانحرافی کے اقدامات کا آغاز اِس ماہ کے شروع میں ہوا۔ 10اپریل کو چرچ کےتقریباً 170ارکان کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب اُنھوں نے چینی دارالحکومت کے ہائیڈن کے ہی علاقے کے ایک کھلے میدان میں سروس منعقد کرنے کی کوشش کی تھی۔

XS
SM
MD
LG