رسائی کے لنکس

ماحولیات پر عالمی مذاکرات کا آغاز


ماحولیات کے موضوع پر تعطل کا شکار عالمی مذاکرات پیر کے روز چین میں دوبارہ شروع ہوئے ہیں، جس میں مختلف ممالک کو آئندہ برس میکسیکو میں ہونے والے اگلے اجلاس سے قبل اپنے اختلافات دور کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

چین کے شمالی شہر تیانجِن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ کی Christiana Figueres کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کینکن اجلاس کے لیے ایک قابل حصول اور سیاسی اعتبار سے متوازن حکمت عملی پر اتفاق کر لیا جائے۔

گذشتہ سال کوپن ہیگن میں ہوئے اجلاس میں ماحول کو نقصان پہنچانے والی ”گرین ہاؤس“ گیسوں میں کمی کے حوالے سے واضح پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک یہ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ ان میں سے کون کاربن سے متعلق آلودگی کا زیادہ ذمہ دار ہے۔ بعض سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ آلودگی عالمی حدت میں اضافے اور موسمی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔

XS
SM
MD
LG