رسائی کے لنکس

بھارت : آلودگی کے خدشات پر المونیم پلانٹ کی توسیع پر پابندی


بھارت : آلودگی کے خدشات پر المونیم پلانٹ کی توسیع پر پابندی
بھارت : آلودگی کے خدشات پر المونیم پلانٹ کی توسیع پر پابندی

بھارت کی وزارت ماحولیات نے ماحول کی آلودگی کے خدشات کے پیش نظر ایک برطانوی کمپنی کو مشرقی بھارت میں المونیم کے پلانٹ کی تعمیر روکنے کا حکم دیا ہے۔

برطانوی کمپنی ویڈنٹا ریسورسز ، بھارتی ریاست اڑیسہ میں المونیم صاف کرنے کے اپنے کارخانے میں توسیع کے لیے کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

جمعرات کو ماحولیات کی وزارت کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ سائٹ پر کمپنی اپنی موجودہ صورت حال برقرار رکھے اور مزید کوئی تعمیرات نہ کرے۔

توسیعی منصوبے کے تحت ویڈنٹا اپنی المونیم کی سالانہ پیداوار دس لاکھ ٹن سے بڑھا کر 60 لاکھ ٹن سالانہ تک لے جانا چاہتی تھی۔

حکومت نے ماحولیات اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر کمپنی کو مشرقی بھارت میں اپنے توسیع منصوبے کی اجازت سے انکار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG