رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں دھماکا، 12 افراد ہلاک23 لاپتا


وسطی چین میں کوئلے کی ایک کان میں گیس کے دھماکے میں 12 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ 32 افراد لاپتا ہیں۔یہ اس ہفتے چین میں کوئلے کی کانوں میں دوسرا بڑا حادثہ ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سِنہوا نے کہا ہے کہ دھماکا بدھ کے روز وسطی صوبے ہِینان کی کاؤنٹی یِچوان میں ایک نجی ملکیت کی کان میں ہوا تھا۔

امدادی کارکن لاپتا کان کنوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تقریباً 50 اور کان کن حادثے سے بچ کر کان سے نکل آئے تھے۔

اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کان کا مالک غائب ہوگیا ہے۔

اسی دوران شمالی صوبے شانسی میں پانی سے بھری ہوئى ایک کان میں پھنسے ہوئے 153 کان کنوں کو بچانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

صوبہ شانسی کے شہر وانگ چیالِنگ میں اتوار کے روز جب کان میں اچانک زیرِ زمین پانی بھرنا شروع ہوا تھا تو اُس وقت کان میں 260 سے زیادہ کان کن کام کررہے تھے۔ پھنسے ہوئے لوگوں سے ابھی تک کوئى رابطہ قائم نہیں ہوا۔

XS
SM
MD
LG