رسائی کے لنکس

چین میں پہاڑی تودے گرنے سے 126 افراد ہلاک، دو ہزار لاپتہ


چین میں سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ شمال مغربی تبت کے علاقے میں سیلابوں کے باعث ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح پہاڑی تودوں کے گرنے سے کم ازکم 100 افراد ہلاک اور دو ہزار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

چین کے اس علاقے میں Zhouqu County کا نصف حصہ سیلابی پانی میں ڈوبنے سے کم ازکم 50 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے۔ شدید سیلابوں سے اس سال چین کے کئی حصے متاثر ہوئے ہیں جن میں اب تک کم ازکم ایک ہزار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

گزشتہ دس سالوں میں چین میں آنے والے بدترین سیلاب میں حکام کے مطابق 14 لاکھ گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ملک کی معیشت کو براہ راست تقریباََ 41 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG