رسائی کے لنکس

چین: انٹرنیٹ پر کنٹرول کے نئے سخت ضابطوں کا اعلان


ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے شائع کیے گئے ان نئے ضابطوں میں ویب سائٹ کے مالکان سے اپنے شناختی کارڈ اور اپنی فوٹو جمع کرانے کے لیے کہا گیا ہے

چین نے انٹرنیٹ کے استعمال پر اپنا کنٹرول سخت کردیا ہے اور ہر اس شخص سے جو ویب سائٹ بنانا چاہتا ہے، سرکاری حکام سے براہ راست ملنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس ہفتے ٹکنالوجی کی وزارت کی جانب سے شائع کیے گئے ان نئے ضابطوں میں ویب سائٹ کے مالکان سے اپنے شناختی کارڈ اور اپنی فوٹو جمع کرانے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

وزارت کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے ملک کو انٹرنیٹ پر عریانی اور فحاشی کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ لیکن انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ضابطے حکومتی سنسر شپ کی محض ایک نئی قسم ہیں۔

چین میں لگ بھگ 38 کروڑ لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جو دنیا بھر میں سب سے بڑی آن لائن کمیونٹی ہے۔ حکومت عریانی، فحاشی یا تشدد سے متعلق مواد کے ساتھ ساتھ ان معلومات کو جنہیں وہ حکمران کمیونسٹ پارٹی کے لیے چیلنج سمجھتی ہے، فلٹر کرنے کے لیے ویب کو باریک بینی سے سینسر کرتی ہے۔

اس ہفتے جاری کیے جانے والے ضابطوں کے تحت ٹکنالوجی کی وزارت کی جانب سے دسمبر میں نئی ویب سائٹ کی رجسٹریشن پر عائد کردہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG