رسائی کے لنکس

بحری تنازعات: ضابطہ کار وضع کرنے پر اتفاق

Cossack cadets toss their rifles as they practice for an upcoming performance to mark the 130th anniversary of the founding of the Novocherkassk Cossack cadet corps, outside a cathedral in the southern Russian city of Novocherkassk.

چین اور جاپان نے کہا ہے کہ وہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے متعلق ایک ضابطہ کار وضع کرنے پر متفق ہو گئے ہیں جس سے مستقبل میں مشرقی بحیرہ چین میں بحری تنازعات سے بچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اتفاق جاپانی وزیر خارجہ کوئیچیرو گیمبا کے دورہ بیجنگ کے موقع پر ہوا۔

مجوزہ ضابطہ کار کے تحت دونوں ملکوں کی خارجہ، دفاع، ماہی گیری اور توانائی کی وزارتوں اور بحری محافظوں یا ’کوسٹ گارڈز‘ کے اداروں کے حکام کے مابین باقاعدگی سے مذاکرات ہوا کریں گے۔

جاپانی وزیر خارجہ نے بدھ کو اپنے چینی ہم منصب یانگ جائیچی اور وزیر اعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کی تھی۔

اُن کے اس دورے کا مقصد جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیکو نوڈا کے آئندہ ماہ دورہ ِ چین کی راہ ہموار کرنا تھا۔

مسٹر گیمبا کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ چینی حکومت نے مارچ میں فوکوشیما جوہری بجلی گھر کو نقصان پہنچنے کے بعد جاپان سے اشیاء خُر و نوش کی درآمد پر عائد کی گئی پابندیوں میں کمی پر بھی سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے پر اتفاق کیا۔

XS
SM
MD
LG