رسائی کے لنکس

آسیان ممالک کا اجلاس


آسیان ممالک کا اجلاس
آسیان ممالک کا اجلاس

جنوب مشرقی ایشیا کے رہنماؤں کا اجلاس انڈونیشیا کے شہر بالی میں شروع ہوا جس میں توقع کی جارہی ہے کہ سلامتی کی صورتحال اور تنظیم کے 2014ء میں برما کی صدارت توجہ کا مرکز رہیں گے۔

جمعرات کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس سے میزبان صدر سوسیلو بامبانگ یودھویونو نے اپنے افتتاحی خطاب میں پائیدار معاشی ترقی پر بھی زور دیا۔

آسیان کے اراکین رواں ہفتے امریکہ سمیت خطے کی آٹھ طاقتوں کے سربراہان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

امریکی صدر براک اوباما اجلاس میں شرکت سے قبل آسٹریلیا میں اپنے قیام کے دوران وہاں تقریباً 2500 امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے منصوبے کا اعلان کرچکے ہیں۔

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ مارتی ناتا لیگاوا نے بالی میں صحافیوں کو بتایا کہ ان فوجیوں کی تعیناتی کا عمل شفاف انداز میں ہونا چاہیے تاکہ کسی قسم کی کوئی غلط فہمی جنم نہ لے۔

آسٹریلیا میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے عمل پر چین پہلے ہی سوال اٹھا چکا ہے جو کہ پہلے ہی اپنے ہمسایوں ویتنام اور فلپائن سے سفارتی تنازعات کا شکار ہے۔ ان ملکوں کے مابین بحیرہ جنوبی چین کی دعویداری پر اختلافات ہیں اور توقع ہے کہ اجلاس میں اس معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔

XS
SM
MD
LG