رسائی کے لنکس

چین: سابق وزیراعظم کے اہل خانہ کو تفتیش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے


سابق وزیراعظم کی صاحبزادی لی شیاؤلن
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی لی شیاؤلن

لی کا نام اس وقت بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنا جب حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ لی اور ان کے شوہر نے 2006 اور 2007ء کے درمیان سوئس بینک اکاؤنٹس میں 25 لاکھ ڈالر جمع کروائے۔

چین میں انسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے ریاست کے ملکیتی اداروں پر توجہ مرکوز کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم لی پینگ کے خاندان کو رواں سال مزید جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کمیشن نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ صدر شی جنپنگ کی انسداد بدعنوانی مہم کے سلسلے میں 26 قومی اداروں کا جائزہ لے گا۔

اس تحقیقات میں ممکنہ طور پر چین کا پاور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کا ادارہ بھی شامل ہوگا جس کی سربراہ سابق وزیراعظم لی پینگ کی صاحبزادی لی شیاؤلن ہیں۔ حال ہی میں انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں کیے جانے والے بہت سی کارروائیوں میں وہ کمپنیاں بھی شامل رہیں جن سے سابق وزیراعظم کے اہل خانہ وابستہ ہیں۔

بیجنگ میں ایک غیر جانبدار تجزیہ کار دائی چنگ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ لی شیاؤلن اپنے مہنگے ملبوسات کے شوق کی وجہ سے تحقیقات میں شامل کی جاسکتی ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ تفتیش کیسے آگے بڑھے گی۔

لی کا نام اس وقت بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنا جب حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ لی اور ان کے شوہر نے 2006 اور 2007ء کے درمیان سوئس بینک اکاؤنٹس میں 25 لاکھ ڈالر جمع کروائے۔

اس سے قبل چین میں بدعنوانی کے خلاف کی گئی تحقیقات میں سابق سکیورٹی چیف زو یونکانگ اور ان کے ساتھیوں کو ہدف بنایا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG