رسائی کے لنکس

چین: بم دھماکوں میں ملوث مشتبہ ملزم گرفتار


فائل
فائل

مشتبہ شخص کی شناخت صرف 33 سالہ ایم وئی کے طور پر کی گئی ہے، جسے بدھ کی شب جنوبی چین میں ایک چھ منزلہ عمارت میں دوسرے دھماکے سے چند گھنٹے قبل پکڑا گیا

چینی حکام نے گزشتہ دو برسوں کے دوران ہونے والے 18 مختلف میل بکس بم دھماکوں میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ان دھماکوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

مشتبہ شخص کی شناخت صرف 33 سالہ ایم وئی کے طور پر کی گئی ہے، جنھیں بدھ کی شب جنوبی چین میں ایک چھ منزلہ عمارت میں دوسرے دھماکے سے چند گھنٹے قبل پکڑا گیا۔

یہ دھماکہ گزشتہ 17 دھماکوں کا تسلسل تھا جسے پوسٹل پیکج کی شکل میں گانگوزی صوبے کے لیوزہو کے 13 مقامات پر بذریعہ میل بکس بھیجا گیا تھا۔

حکام نے ان دھماکوں کی وجوہات نہیں بتائیں۔ لیکن، اسے مجرمانہ مقدمہ کی بجائے دہشت گردی کے مقدمے کے طور برت رہے ہیں۔ یہ دھماکے چین کے یغور کمیونٹی میں بے چینی کے دوران ہوئے۔

جمعرات کو ہونے والا یہ دھماکہ بدھ کو ہونے والے پہلے دھماکے سے 16 گھنٹے بعد ہوا جس سے لیوچنگ میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا، جو کہ ویت نام کی سرحد کے ساتھ واقع گانگوزی کے علاقے میں واقع ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی، شنہوا کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس میں کتنی اموات واقع ہوئیں۔

شنہوا کے مطابق، مشتبہ شخص نے بم سے بھرا پیکج پہنچانے کے لئے کسی کی خدمات حاصل کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG