رسائی کے لنکس

چین: دودھ اسیکنڈل میں 96 افراد کی گرفتاری


چین: دودھ اسیکنڈل میں 96 افراد کی گرفتاری
چین: دودھ اسیکنڈل میں 96 افراد کی گرفتاری

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا کی جمعرات کی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ حکام نے دودھ کی مصنوعات میں زہریلے کیمیائی مادے شامل کرنے کے شبے میں 96 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 2008ء میں دودھ کے اس اسکینڈل میں چھ بچے ہلاک اور ہزاروں بیمار ہوگئے تھے۔

خبررساں ادارے نے تحفظ خوراک کے ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ حکام نے اس سلسلے میں 40 واقعات کی تحقیقات کیں اورجولائی سے اب تک وہ بچوں کے لیے تیار کیا جانے والا دوہزار ٹن سے زیادہ خشک دودھ، جس میں کیمیائی مرکب میلامائن کی آمیزش کی گئی تھی، اپنے قبضے میں لے چکے ہیں۔

میلامائن پلاسٹک کی صنعت میں ہونے والا ایک کیمیائی ہے اور اسے دودھ میں شامل کرنے سے وہ گاڑھا ہوجاتا ہے۔

ادارے کا کہناہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے 17 کی سزاؤں پر پہلے ہی عمل درآمد ہوچکاہےجب کہ دو افراد جیل میں عمر قید کاٹ رہے ہیں۔

2008 ء میں متاثرہ دودھ پینے سے تین لاکھ سے زیادہ بچے بیمار پڑگئے تھے اور ان میں سے اکثر کو گردے میں پتھری اور پیشاب میں انفکشن کی بیماریاں لاحق ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد دنیا بھر سے متاثرہ دووھ واپس منگوانا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG