رسائی کے لنکس

چین: کیمیائی مرکب سے آلودہ خشک دودھ ضبط


چین: کیمیائی مرکب سے آلودہ خشک دودھ ضبط
چین: کیمیائی مرکب سے آلودہ خشک دودھ ضبط

چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہاہے کہ حکام نے کم ازکم 26 ٹن ایساخشک دودھ اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس میں ایک ایسے کیمیائی مادے کی آمیزش ہے جس سے2008ء میں چھ شیر خوار بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

متاثرہ دودھ چین کے جنوبی شہر چونگ کینگ میں آئس کریم بنانے کی ایک فیکٹری سے قبضے میں لیا گیا۔ خشک دودھ منگولیا میں واقع ایک کمپنی نے تیار کیا تھا ، لیکن رپورٹوں میں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

متاثرہ دودھ ایک ویئر ہاؤس میں رکھا گیاتھا جہاں سے حکام نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس دودھ کو آئس کریم سمیت کسی بھی چیز کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کیا گیاتھا۔

اس دودھ میں ایک کیمیائی مرکب میلامین کی آمیزش کی گئی تھی۔ یہ مرکب ماضی میں دودھ میں پروٹین کی مقدار بڑھانے اور اسے گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہاتھا اور 2008ء میں متاثرہ دودھ پینے سے چھ شیر خوار بچوں کی ہلاکت کے بعد اس مرکب کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ جب کہ یہ دودھ پینے سے تین لاکھ سے زیادہ بچے بیمار پڑ گئےتھے۔

اس ماہ کے شروع میں شمال مشرقی چین میں نائٹریٹ ملا دودھ پینے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ کیمیائی مرکب گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG