رسائی کے لنکس

چین پاکستان میں اپنا فوجی اڈا بنا سکتا ہے، امریکہ


چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے فوجی ووڈی نامی جزیرے پر گشت کررہے ہیں۔ فوٹو جنوری 2016

منگل کے روز پینٹاگان کی ایک رپورٹ میں پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر پیش کیا گیا ہے جہاں چین مستقبل میں اپنے فوجی اڈے قائم کر سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے روئیٹرز کی ایک خبر میں پنٹاگان کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ چین افریقی ملک جبوتی میں اپنی فوجی تنصیبات قائم کرنے کے بعد بیرونی ملکوں میں مزید فوجی اڈے بنائے گا۔

چین کی فوجی استعداد سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کانگریس کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ امکان موجود ہے کہ چین ان ملکوں میں اپنے مزید فوجی مراکز قائم کرے گا جن کے ساتھ اس کے طویل عرصے سے دوستانہ روابط اور ایک جیسے اسٹریٹیجک مفادات ہیں ، مثال کے طور پر پاکستان۔‘‘

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG