رسائی کے لنکس

چین میں 60سال سے زائد عمر والے افراد کی شرح میں اضافہ


چین میں 60سال سے زائد عمر والے افراد کی شرح میں اضافہ
چین میں 60سال سے زائد عمر والے افراد کی شرح میں اضافہ

چین میں حکام نے کہا ہے کہ 2000ء سے 2010ء کے درمیان ملک کی آبادی میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب کل آبادی ایک ارب 34 کروڑ ہو گئی ہے۔

شماریات کے قومی بیورو نے جمعرات کو 2010ء کی مردم شماری مہم کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ملک میں بڑی عمر کے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ مردم شماری کے مطابق ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ملک کی کل آبادی کا 13.3 فیصد ہیں اور 2000ء کے مقابلے میں اس شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مردم شماری رپورٹ کے مطابق دیہاتوں سے شہروں میں آکر آباد ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب ملک کی تقریباً نصف آبادی شہری علاقوں میں مقیم ہے۔ 2000ء کی مردم شماری کے مطابق ملک کی 36 فیصد آبادی شہروں میں رہ رہی تھی۔

چین میں 14سال یا اس سے کم عمرنوجوان ملک کی کل آبادی کا تقریباً 17 فیصد ہیں جب کہ 2000ء میں یہ شرح 23 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق آبادی میں نوجوانوں کی شرح کے رجحان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں چین کی صنعتوں میں کام کرنے کے لیے کم نوجوان دستیاب ہوں گے۔ جب کہ ملک میں بڑی عمر کے افراد میں اضافے کی وجہ سے اُن کی دیکھ بھال کے لیے بھی افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔

XS
SM
MD
LG