رسائی کے لنکس

چین میں زلزلے سے 43 افراد ہلاک، 40 ہزار سے زیادہ مکان تباہ


چین میں زلزلہ
چین میں زلزلہ

عہدے داروں کا کہناہے کہ یونعان صوبے میں ہنگامی امداد بھیجی جارہی ہے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان یی لیانگ قصبے کو پہنچا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا نے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے کئی جھٹکوں کی خبردیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں کم ازکم 43 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا کا کہناہے کہ جمعے کو یونعان اور گوئیزوصوبوں میں رکٹر سکیل پرپانچ عشاریہ سات کی قوت کے زلزے اور اس کے بعد کئی جھٹکوں سے 40 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ۔

بڑے زلزلے کے بعد علاقے میں کم ازکم 16 آفٹر شاکس کی بھی اطلاع ہے۔

ٹیلی وژن کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ یی لیانگ قصبے میں سینکڑوں افراد ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور ان میں بکھری ہوئی اینٹوں اور پتھروں کے درمیان موجود ہیں۔

زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان یی لیانگ کو پہنچا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ یونعان صوبے میں ہنگامی امداد بھیجی جارہی ہے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔

امریکہ کی جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت کا اندازہ پانچ اعشاریہ چھ لگاتے ہوئے کہا کہ اس کا مرکز زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
XS
SM
MD
LG