رسائی کے لنکس

چین: سکول پر حملے میں بچوں سمیت نو ہلاک


چین: سکول پر حملے میں بچوں سمیت نو ہلاک
چین: سکول پر حملے میں بچوں سمیت نو ہلاک

چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق شمال مغربی صوبہ شانشئیShannxi) (میں بدھ کے روز ایک شخص نے اسکول پر حملہ کرکے سات بچوں سمیت نو افراد کو ہلاک اوردیگر 20 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے سنہوا نے کہا ہے کہ 48 سالہ ووُ ہوُان منِگ اس حملہ کا ذمہ دار تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نانژنگ کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کیے گئے اس حملے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ فوری طور پر حملہ آور کی شناخت اور حملے کی وجوہات کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

مارچ سے لے کر اب تک اسکولوں پر ہونے والا یہ چھٹا حملہ ہے اور ان واقعات میں مجموعی طور پر 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں22 بچے شامل ہیں۔

گذشتہ دو ہفتوں میں اسکولوں پر حملوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں سرکاری اور نجی سطح پر حفاظتی اقدامات کیے جانے کے باوجود بدھ کو یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

سنہوا نے کہا کہ اس نے پانچ لڑکوں اور دو لڑکیوں کو اور ان کے علاوہ سکول مینجر اور مینجر کی والدہ کو ہلاک کیا۔ گیارہ بچے زخمی ہوئے۔

تنفیش کاروں کا کہنا ہے کہ وُو اس عمارت کا مالک تھا جس میں سکول واقع ہے۔ اس نے مینجر سے مطالبہ کیا تھا کہ اس عمارت کو خالی کرے۔ چین میں مارچ کے اواخر سے اب تک بچوں پر یہ پانچواں حملہ ہے۔ چین ایسے واقعات کی مقامی طور پر تشہیر نہیں کرتا تاکہ دوسرے لوگ ان وارداتوں کی نقالی نہ کریں۔

XS
SM
MD
LG