رسائی کے لنکس

تبت میں بودھ بھکشو کی خود سوزی اور مظاہرے


تبت میں بودھ بھکشو کی خود سوزی اور مظاہرے
تبت میں بودھ بھکشو کی خود سوزی اور مظاہرے

تبت کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہاہے کہ چینی صوبے سچوان میں پولیس نے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ایک بودھ خانقاہ کو محاصرے میں لے لیا۔ یہ مظاہرے بدھ کے اس واقعہ کے بعد شروع ہوئے تھے جس میں ایک بودھ بھکشو نے خود کو آگ لگاکر خود سوزی کرلی تھی۔

تنظیم انٹرنیشنل کمپین فار تبت نے کہاہے کہ پولیس نے اس 21 سالہ بودھ بھکشو کو اس وقت مارا پیٹا تھا جب اس نے نگابا میں کریتی خانقاہ کے قریب خود کو آگ لگالی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہاہے کہ اس واقعہ کے بعد سینکڑوں بھکشوؤں اور عام شہریوں نے خانقاہ کے قریب مظاہرہ کیا۔ پولیس نے ان پر قابو پانے کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور قریبی سڑکوں پر گشت شروع کردیا۔

چینی حکام نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مارچ کے مہینے میں تبت میں چینی حکمرانی کے خلاف پرتشدد مظاہروں کی تیسری برسی منائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG