رسائی کے لنکس

تبت میری زندگی میں ہی آزاد ہوجائے گا: دلائی لامہ

تبت میری زندگی میں ہی آزاد ہوجائے گا: دلائی لامہ
تبت میری زندگی میں ہی آزاد ہوجائے گا: دلائی لامہ

دلائی لامہ نے کہاہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ تبتیوں کے موقف کی حمایت کرنے والے چینیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہاہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہی تبت کو ایک آزاد ملک کے طورپر دیکھیں گے۔

جلاوطن تبتیوں کی تحریک کے 76 سالہ سربراہ نے بھارت کی ممبئی یونیورسٹی میں ایک اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تبت کی آزادی کایقین ہے جس کے آدھے سے زیادہ حصے پر چین کا کنٹرول ہے۔

دلائی لامہ نے کہاہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ تبتیوں کے موقف کی حمایت کرنے والے چینیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بودھوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ گذشتہ 30 سال سے زیادہ عرصے سے چین نے تبت میں آمرانہ نظام قائم کررکھا ہے ، تاہم اب تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے چین اور تبت کے درمیان امن کے قیام کا موازانہ فرانس اور جرمنی سے کیا جو دونوں عالمی جنگوں میں ایک دوسرے کے دشمن تھے مگر اب اتحادی ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ لیڈر نے کہا کہ تبتیوں اور چینیوں کے درمیان امن کا قیام کسی ایک فریق کی شکست اور دوسرے کی فتح نہیں ہوگی بلکہ یہ سب کی فتح ہوگی۔

XS
SM
MD
LG