رسائی کے لنکس

چین: مزید دو اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف 'انضباطی' تحقیقات


چین کے صدر نے بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے
چین کے صدر نے بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے

61 سالہ ژو جیانیی سرکاری کار ساز کمپنی "ایف اے ڈبلیو گروپ کارپوریشن" اور 58 سالہ کیو ہی جنوب مغربی صوبہ یوننان میں پارٹی کے نائب سربراہ ہیں۔

چین میں سرکاری ملکیت کے ایک بڑے کار ساز ادارے کے سربراہ اور ایک اعلیٰ صوبائی عہدیدار کو "پارٹی کے قواعد و ضوابط" کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

2012ء میں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سنبھالنے والے صدر شی جنپنگ نے چین میں ہر سطح پر بدعنوانی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ "طاقتور شیروں سے لے کر کم تر مکھیوں" تک کا پیچھا کریں گے۔

اب تک درجنوں اعلیٰ حکام اس انسداد بدعنوانی مہم کے دوران تفتیش اور سزا کا سامنا کر چکے ہیں۔

61 سالہ ژو جیانیی سرکاری کار ساز کمپنی "ایف اے ڈبلیو گروپ کارپوریشن" اور 58 سالہ کیو ہی جنوب مغربی صوبہ یوننان میں پارٹی کے نائب سربراہ ہیں۔ ان دونوں کو سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے سنٹرل کمیشن برائے انضباطی معائنہ نے اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

ایف اے ڈبلیو گروپ کارپوریشن چین کا ایک بڑا کارساز ادارہ ہے جو ٹویوٹا، وولکس ویگن اور جنرل موٹرز کا چین میں شراکت دار بھی ہے۔

ژو اور کیو دونوں ہی کابینہ میں نائب وزیر کے منصب کے برابر عہدہ رکھتا ہیں۔

کیو چین میں اپنے مخصوص طرز کے منصوبوں اور رکھ رکھاو کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں اور انھیں سیاست کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ خیال کیا جاتا رہا ہے۔

چین کے ایک ہفت روزہ کے مطابق کیو کو صوبائی دارالحکومت کنمنگ میں 2007 سے 2011ء تعمیراتی منصوبوں سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے وہ اس وقت شہر میں پارٹی کے سربراہ تھے۔

چین کے اعلیٰ ترین استغاثہ نے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں بتایا تھا کہ اب تک 2014ء میں مختلف سطح کے 4040 سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔

XS
SM
MD
LG