رسائی کے لنکس

کرسمس: پوپ بینیڈکٹ کا امن ِعالم کا پیغام


Pope Benedict celebrates the Christmas Eve Mass in St. Peter's Basilica at the Vatican Dec. 24, 2012
Pope Benedict celebrates the Christmas Eve Mass in St. Peter's Basilica at the Vatican Dec. 24, 2012

پیر کی رات گئے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں عقیدتمندوں سے خطاب کرتے ہوئے، عیسائیوں کےاعلیٰ ترین مذہبی پیشوا نے شام، لبنان، عراق اور ہمسایہ ممالک میں خونریزی بند کرنے پر زور دیا

ایسے میں جب دنیا بھر کے عیسائی حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی 2000سال سے زائد عرصہ قبل یوم پیدائش کی سالگرہ کی خوشیاں منارہے ہیں، کرسمس کے موقع پر ایک دعائیہ اجتماع سے خطاب میں پوپ بینیڈکٹ نے امن کے لیے دعا کی۔

اُنھوں نے خصوصی طور پر مشرق وسطیٰ میں امن کی دعا کی۔


پیر کی رات گئے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں عقیدتمندوں سے خطاب کرتے ہوئے، عیسائیوں کے اعلیٰ ترین مذہبی پیشوا نے شام، لبنان، عراق اور ہمسایہ ممالک میں خونریزی بند کرنے پر زور دیا۔

اُنھوں نے یہ بھی دعا کی کہ اسرائیل اور فلسطینی ایک دوسرے کے ساتھ امن کے ماحول میں زندگی بسر کریں۔


ادھر، کرسمس کی خوشیاں منانے کے لیےدنیا بھر سے ہزاروں سیاح مغربی کنارے کےشہر بیت اللحم میں جمع ہوئے۔ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح (علیہ السلام) یہیں پیدا ہوئے تھے۔

فلسطینی میزبانوں کےلیے یہ سال خصوصی خوشیاں لایا ہے، جس کی اقوام متحدہ نے گذشتہ ماہ ہی ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حیثیت سے منظور ی دی ہے۔

کرسمس سے قبل کے سالانہ دعائیہ کلمات میں علاقے کے اعلیٰ رومن کیتھولک بشپ ، فواد طوال نے فلسطینیوں کو حاصل ہونے والی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور اُن پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کریں، تاکہ بظاہر علاقے کےاِس لامتناہی تنازع کو حل کیا جاسکے۔

سرد موسم کے باوجود، تہوار کی خوشیاں رات گئے تک جاری رہیں، جب کہ کچھ سیاحوں نے اِسے تادم یاد رہنے والا مشاہدہ قرار دیا۔

بریٹنی کا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ یہاں ایک سیاح ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جس مقام پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے، وہاں پر موجودگی کا احساس ہی خوشی کا باعث ہے۔

دریں اثنا، کرسمس کے موقع پر پوپ بینیڈکٹ نے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں ایک بڑے دعائیہ اجتماع کی قیادت کی۔
XS
SM
MD
LG