رسائی کے لنکس

مایہ ناز اداکار کرسٹوفر لی چل بسے


کرسٹوفر لی نے یہ کردار اس قدر مہارت سے ادا کیا تھا کہ نئی نسل نام قائد اعظم کا لیتی ہے مگر لمحے بھر کے لئے اس کے ذہن میں تصویر کرسٹوفر لی کی ابھر آتی ہے

شہرہ آفاق اداکار کرسٹوفر لی انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 93 سال تھی۔ پاکستان میں کرسٹوفر لی کو سب سے زیادہ شہرت فلم ’جناح‘ میں بانی پاکستان محمد علی جناح کا کردار ادا کرکے ملی۔

کرسٹوفر لی نے یہ کردار اس قدر مہارت سے ادا کیا تھا کہ نئی نسل نام قائد اعظم کا لیتی ہے مگر لمحے بھر کے لئے اس کے ذہن میں تصویر کرسٹوفر لی کی ابھر آتی ہے۔

وہ فلموں کے حوالے سے بھی اپنی ایک الگ پہہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے 250 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، ان کا انتقال اتوار کو ہوا۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن، ان کی یہ تکلیف بلاخر جان لیوا ثابت ہوئی۔ سانس کے علاوہ انہیں عارضہ قلب بھی لاحق تھا۔

اُنھوں نے ’ڈریکولا‘، ’لارڈ آف دی رنگز‘، ’اسٹار مور‘ اور ’سلیپی ہولو‘ جیسی انتہائی کامیاب فلموں میں کام کیا تھا۔

ان کا انتقال برطانیہ کے ’چیلسیا اینڈ ویسٹ منسٹر‘ اسپتال میں ہوا۔

XS
SM
MD
LG